کھیل

ہندوستانی کھلاڑیوں نے ایشین یوتھ اور جونیئر باکسنگ چیمپئن شپ میں 14 طلائی سمیت 39 تمغے اپنے نام کیے

آخری دن باکسر وشوناتھ سریش، نویدیتا کارکی، تمنا، سمرن ورما، پریتی، خوشی، ونشج، جیدیپ راوت اور تنشبیر کور سندھو نے ملک کے لیے چاندی کے تمغے جیتے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: پریتی دہیا اور تین دیگر نوجوان خاتون مکہ باز 2021 اے ایس بی سی ایشیائی یوتھ اور جونیئر مکہ بازی چیمپئن شپ کے آخری دن چیمپئن بن کر ابھریں۔ ان کی شاندار کامیابی کی بدولت ہندوستان نے دبئی میں منعقدہ اس مقابلے میں 14 طلائی سمیت کل 39 تمغے جیتے۔

Published: undefined

ہندوستان اس سے پہلے کھیلے گئے جونیئر ایونٹ میں آٹھ طلائی، پانچ چاندی اور چھ کانسہ سمیت کل 19 تمغے پہلی ہی جیت چکا تھا۔ نوجوان مکہ بازوں نے کانٹی نینٹل مقابلے میں ہندوستان کی فہرست میں 20 اور تمغے (چھ سونے ، نو چاندی اور پانچ کانسی) شامل ہیں۔ خاص بات یہ رہی کہ پہلی مرتبہ اس ایونٹ کے ذریعہ جونیئر اور نوجوان دونوں عمر کے زمرے کے مقابلے ساتھ ساتھ کھیلے گئے۔

Published: undefined

بسوامیترا چونگتھم (51 کلوگرام) نے ایشین چیمپئن شپ میں یوتھ مردوں کے زمرے میں گزشتہ سات برسوں میں ہندوستان کا پہلا طلائی جیتا اور وشال (80 کلوگرام) نے تمغہ کی فہرست میں ایک طلائی تمغہ جوڑا ۔ اسی طرح نیہا (54 کلوگرام) نے نوجوان خواتین کے زمرے میں ملک کے لیے طلائی تمغہ جیتا۔ ان کا میچ پیر کی رات دیر گئے کھیلا گیا۔ وہ تین۔دو سے قزاقستان کی ایشاگول یلوبایووا کے خلاف جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

Published: undefined

بعد میں، پریتی دہیا نے 2021 یوتھ ورلڈ چیمپئن شپ کے سلور میڈلسٹ قازقستان کے زلدیز شیخمیٹووا کے خلاف 60 کلوگرام وزن کے فائنل میں اسی طرح کی فتح کے ساتھ ہندوستان کے لیے ایک اور طلائی تمغہ شامل کیا۔ اس کے بعد سنیہا کماری (66 کلوگرام) اور خوشی (75 کلوگرام) نے بھی اپنے اپنے فائنل جیت کر طلائی تمغے جیتے۔ سنیہا نے ریفری اسٹاپنگ دی کانٹسٹ (آر ایس سی) کے ذریعہ سے مقامی کھلاڑی رحیمہ المرشیدی کے خلاف جیت درج کی جبکہ خوشی نے قازقستان کی دانا دیڈے کو شکست دی۔

Published: undefined

دریں اثنا، آخری دن دوسرے نوجوان باکسر وشوناتھ سریش (48 کلوگرام)، نویدیتا کارکی (48 کلوگرام)، تمنا (50 کلوگرام)، سمرن ورما (52 کلوگرام)، پریتی (57 کلوگرام)، خوشی (63 کلوگرام)، ونشج (64 کلوگرام)، جیدیپ راوت (71 کلوگرام) اور تنشبیر کور سندھو (81 کلوگرام) نے ملک کے لیے چاندی کے تمغے جیتے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined