مالے: کپتان اور اسٹار اسٹرائیکر سنیل چھیتری نے دو شاندار گولوں کی بدولت ہندوستانی مردوں کی فٹ بال ٹیم نے بدھ کو یہاں مالدیپ نیشنل اسٹیڈیم میں میزبان مالدیپ کو تین۔ایک سے شکست دے کر سیف چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ اب اتوار کو فائنل میں اس کا مقابلہ پڑوسی نیپال سے ہوگا۔
Published: undefined
ہندوستانی کپتان سنیل چھتری نے میچ فاتح کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کے لیے انہیں 'مین آف دی میچ' قرار دیا گیا۔ وہ رواں سیزن میں ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے اس میچ میں دو شاندار گولوں سمیت کل چار گول تھے۔ یہ دو گول انہیں برازیل کے لیجنڈر فٹ بال کھلاڑی پیلے سے بھی آگے لے گئے۔ اب وہ بین الاقوامی گول کرنے کے معاملے میں ارجنٹینا کے عظیم فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی سے صرف ایک گول پیچھے ہیں۔ جبکہ میسی کے نام 80 بین الاقوامی گول ہیں، ان دو گولوں کے ساتھ ، چھتری کے بین الاقوامی گولوں کی تعداد 79 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
میچ کے بارے میں بات کریں تو فارورڈ منویر سنگھ کے ذریعہ 33 ویں منٹ میں کئے گئے گول کی مدد سے ہندوستان نے میچ میں سبقت حاصل کی، تاہم حریف ٹیم کے اسٹرائیکر حمزہ محمد کے ایک شاٹ پر ہندوستانی ڈفینڈر پریتم کوٹل کے چیلنج کے بعد 45 ویں منٹ ملی پنالٹی نے مالدیپ کو برابری کرنے کا موقع دیا اور مالدیپ کے کپتان اور فارورڈ علی اشفاق نے اس موقع کو نہ گنواتے ہوئے گول داغا اور ایک۔ایک سے اسکور برابر کر دیا۔
Published: undefined
اس کے بعد دوسرے ہاف میں ہندوستانی کپتان چھیتری نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 62 ویں منٹ میں شاندار گول کرکے ٹیم کو دوبارہ برتری دلائی۔ وہ یہیں نہیں رکے اور 71 ویں منٹ میں ایک اور گول کے ساتھ اپنے گول کی تعداد دوگنا کردی۔ انہوں نے کوٹل کے کراس کو سامنے والی ٹیم کے گول پوسٹ میں پہنچایا۔
Published: undefined
میچ میں کئی کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ اور پیلے کارڈ دیئے گئے۔ ہندوستان کے ڈفینڈر راہل بھیکے اور لیفٹ بیک مندار راؤ دیسائی کو یلو کارڈ، جبکہ لیفٹ بیک سبھاشیش بوس کو پیلا اور سرخ دونوں کارڈ دیئے گئے، حالانکہ میچ کے اختتام پر سبھاشیش بوس کو میدان میں واپس آنے کی اجازت دے دی گئی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ سیف چیمپئن شپ کے اس ایڈیشن میں ہندوستان اب تک ناقابل شکست رہا ہے۔ اس نے اپنے پہلے دو میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی فٹ بال ٹیم کے ساتھ ڈرا کھیلا تھا اور پھر تیسرے میچ میں نیپال کو ایک۔صفر سے شکست دی تھی۔ ہندوستانی ٹیم اب اتوار کو یہاں فائنل میں اپنا آٹھویں سیف چیمپئن شپ خطاب جیتنے کے لیے نیپال سے مقابلہ کرے گی، جو پہلی بار سیف چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز