ہندوستان کی ہاکی ٹیم نے آج ایشین چمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل مقابلہ میں جنوبی کوریا کو 1-4 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اولمپک کے بعد پہلا ٹورنامنٹ کھیل رہی ہندوستانی ٹیم نے 16 ستمبر کو ہوئے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کو بہ آسانی ہرا دیا اور فائنل میں چین سے مقابلے کا راستہ ہموار کر دیا۔
Published: undefined
موجودہ چمپئن ہندوستانی ٹیم اب اپنے پانچویں خطاب کے بہت قریب پہنچ گئی ہے۔ ٹیم کو آج ملی جیت کے اسٹار ایک بار پھر کپتان ہرمن پریت سنگھ رہے جنھوں نے دو گول داغے اور ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔ فائنل میں چین کے سامنے بھی ہندوستانی کپتان اور دیگر کھلاڑیوں کو اسی طرح بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ چین کے ہولونبر میں منعقد ہو رہے اس ٹورنامنٹ میں ہندوستانی ٹیم نے پہلے دن سے ہی زوردار کھیل کا مظاہرہ کیا جو سیمی فائنل تک جاری رہا۔ لیگ اسٹیج کے سبھی 5 میچ جیتنے کے بعد کوچ گریگ فلٹن کی ٹیم نے آج چھٹے میچ میں بھی آسانی سے جیت حاصل کر لی۔ جنوبی کوریا کے خلاف ہوئے اس مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے پہلے کوارٹر سے ہی گول داغنے شروع کر دیے اور تیسرے کوارٹر کے آخر تک ہی 1-4 کی سبقت حاصل کر لی تھی۔
Published: undefined
پہلا کوارٹر ختم ہونے سے ٹھیک پہلے 13ویں منٹ میں ہندوستانی ٹیم کے لیے اتم سنگھ نے پہلا گول داغا اور 0-1 کی سبقت دلا دی۔ پھر دوسرے کوارٹر میں جلد ہی یہ سبقت 0-2 کی ہو گئی۔ اس بار میچ کے 19ویں منٹ میں کپتان ہرمن پریت نے پنالٹی کارنر سے زوردار شاٹ داغا اور گول کر دیا۔ تیسرے کوارٹر میں ہندوستانی ٹیم نے 2 گول اپنی جھولی میں ڈالے۔ 32ویں منٹ میں ہی ہرمن پریت سنگھ نے اسکور کو 0-3 کر دیا لیکن ایک منٹ بعد ہی کوریا کو پہلی کامیابی ملی۔ اس کے لیے 33ویں منٹ میں یینگ جیہون نے پنالٹی کارنر میں گول کیا۔ اس کوارٹر کے آخری منٹ میں ہرمن پریت نے پھر گول داغ کر جیت پر مہر لگا دی۔ آخری کوارٹر میں کسی بھی ٹیم نے ایک بھی گول نہیں کیا، اس طرح ہندوستانی ٹیم کو 1-4 سے جیت ملی اور فائنل میں داخلہ بھی حاصل ہو گیا۔
Published: undefined
فائنل میں ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ چین سے ہوگا جس نے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہرا دیا۔ اس سیمی فائنل میں 60 منٹ تک اسکور 1-1 کی برابری پر رہا، جس کے بعد فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ سے کیا گیا۔ یہاں پاکستانی کھلاڑی کوئی بھی گول نہیں داغ سکے، جبکہ چین نے 2 گول داغ دیے اور 0-2 سے میچ جیت کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ یہ فائنل مقابلہ کل یعنی 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ یہ دونوں ٹیمیں لیگ مقابلے میں نبرد آزما ہو چکی ہیں جس میں ہندوستان نے 0-3 سے جیت حاصل کی تھی۔ اس طرح دیکھا جائے تو ہندوستانی ٹیم خطاب جیتنے کی مضبوط دعویدار ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined