کھیل

ہندوستان نے 52 سال بعد اولمپکس میں آسٹریلیا کو شکست دی، کوارٹر فائنل میں داخل

ہندوستانی ہاکی ٹیم نے پیرس اولمپکس میں بلجئیم کے خلاف شکست کے بعد زبردست واپسی کی اور پول بی کے میچ میں آسٹریلیا کو 3-2 سے شکست دے دی

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

پیرس: ہندوستانی ہاکی ٹیم نے پیرس اولمپکس میں بلجئیم کے خلاف شکست کے بعد زبردست واپسی کی اور پول بی کے میچ میں آسٹریلیا کو 3-2 سے شکست دے دی۔ یہ ہندوستان کا آخری پول میچ تھا۔ یہ جیت تاریخی ہے، کیونکہ ہندوستان نے 52 سال بعد اولمپکس میں آسٹریلیا کو شکست دی ہے۔

Published: undefined

ہندوستان کے لیے اس میچ میں ہرمن پریت سنگھ نے دو اور ابھیشیک نے ایک گول کیا۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم نے اس سے قبل 1972 میں اولمپکس میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔ پیرس اولمپکس میں ہندوستان کے لیے یہ گروپ بہت مشکل تھا، کیوں کہ بلجئیم اور آسٹریلیا جیسی دو مضبوط ٹیموں کے ساتھ مقابلہ تھا۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ کو ہندوستان کے لیے ایک بڑی رکاوٹ سمجھا جا رہا تھا۔ اس جیت سے یقینی طور پر ہندوستانی ہاکی ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

ہندوستان نے اس سے قبل پول بی میں نیوزی لینڈ کو 3-2 سے شکست دے کر اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد ارجنٹائن کے خلاف میچ 1-1 سے ڈرا ہو گیا۔ اس کے بعد آئرلینڈ کو 2-0 سے شکست دی۔ ہندوستان آسٹریلیا کے خلاف جیت کے بعد کوارٹر فائنل میں داخل ہو گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined