چین میں جاری ایشین گیمز میں ہندوستان کی ہاکی ٹیم نے گولڈ پر قبضہ کر ایشیا میں اپنی بادشاہت قائم کر لی ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے فائنل مقابلے میں گزشتہ بار کی ایشیاڈ چمپئن جاپان کو 1-5 سے شکست فاش دے دی ہے۔ اس سے قبل پول راؤنڈ میں بھی ہندوستان اور جاپان کے درمیان مقابلہ ہوا تھا جس میں ہندوستان نے 2-4 سے جیت اپنے نام کی تھی۔
Published: undefined
فائنل مقابلے میں آج ہندوستانی ٹیم کی طرف سے شاندار کھیل دیکھنے کو ملا۔ ہندوستان کے آگے جاپان صرف ایک گول کر سکا اور پورے کھیل کے دوران ہندوستانی کھلاڑی چھائے رہے۔ فائنل مقابلہ میں چمپئن بننے کے ساتھ ہندوستانی ہاکی ٹیم نے 2024 میں پیرس میں کھیلے جانے والے اولمپک کھیلوں کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔
Published: undefined
آج کھیلے گئے فائنل مقابلے کی بات کریں تو پہلے کوارٹر میں دونوں ہی ٹیمیں گول نہیں کر سکی تھیں۔ پھر دوسرے کوارٹر میں مقابلے کے 25ویں منٹ پر ہندوستان کی طرف سے پہلا گول کیا گیا۔ مندیپ سنگھ نے یہ گول داغ کر ہندوستان 0-1 سے سبقت دلائی۔ اس طرح میچ کے ہاف ٹائم میں ہندوستنای ٹیم نے سبقت بنا لی۔ پھر تیسرے کوارٹر میں مقابلے کے 32ویں منٹ میں ہندوستانی کپتان ہرمن پریت سنگھ نے دوسرا گول کر کے ہندوستان کو 0-2 کی سبقت دلا دی۔ تیسرا کوارٹر ختم ہونے سے پلے امت روہیداس نے بھی ہندوستان کے لیے گول کر دیا۔ اس طرح ہندوستان نے تیسرے کوارٹر تک 0-3 کی سبقت بناتے ہوئے اپنی جیت ایک طرح سے پختہ کر لی تھی۔ چوتھے کوارٹر کی شرعات کے تین منٹ بعد ہی یعنی 48ویں منٹ میں ابھشیک نے ہندوستان کے لیے چوتھا گول کیا۔ 51ویں منٹ میں جاپان کی طرف سے ایک گول داغا گیا جو کہ جاپانی ٹیم کی طرف سے آخری گول بھی ثابت ہوا۔ ہندوستان کی طرف سے آخری یعنی پانچواں گول مقابلہ ختم ہونے سے ٹھیک ایک منٹ پہلے داغا گیا۔ یہ گول بھی کپتان ہرمن پریت نے کیا اور اس کے ساتھ ہی ہندوستان کی جھولی میں گولڈ میڈل آ گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا