کھیل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں جڈیجاسر فہرست  

‘‘تازہ جاری کی گئی ٹیسٹ رینکنگ میں جڈیجا کو بہترین بولر کے ساتھ بہترین آل راؤنڈر بھی منتخب کیا گیا ہے’’

تصویر روندر جڈیجا
تصویر روندر جڈیجا 

نئی دہلی آئی سی سی نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق ابتدائی 10 بالروں میں ہندوستان کے بولر رویندر جڈیجا کو سر فہرست رکھا گیا ہے جب کہ چیتشور پوجارا کو ابتدائی 10 بلےبازوں کی فہرست میں تیسرا مقام حاصل ہوا ہے۔ رویندر جڈیجا کو آل راؤنڈ کی فہرست میں بھی پہلی پوزیشن حاصل ہوئی ہے جبکہ ہندوستان کے ہی روی چندرن اشون کو آل راؤنڈ روں میں تیسرا مقام حاصل ہوا ہے۔

ہمسایہ ملک پاکستان کی بات کریں تو ابتدائی 10بلے بازوں میں شامل پاکستانی بلے باز اظہر علی 2 درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر آگئے ہیںجب کہ پاک ٹیم کا کوئی بولر ابتدائی 10 بہترین بولرز میں شامل نہیںہے۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق دس بہترین بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ پہلی پوزیشن پر جگہ بنائے ہوئے ہیں جب کہ انگلینڈ کے جوئے روٹ دوسرے اور ہندوستان کے پوجارا ایک درجہ ترقی پاکر تیسری پوزیشن پر آچکے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی، وراٹ کوہلی پانچویں، رہانے چھٹی اور جونی بریسٹو 2 درجہ ترقی پاکر ساتویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

دس بہترین بولروں کی فہرست میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں اور 899 کی اوسط سے ہندوستان کے روندر جڈیجا پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔جیمز اینڈریسن دوسرے، روی چندرن ایشون تیسری، جوش ہیزلی وڈ چوتھی اور رنگانا ہیراتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈر کی فہرست میں ہندوستان کے ہی روندرا جڈیجا 438 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ بنگلادیش کے شکیب الحسن 431 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، روی چندرن اشون تیسرے، انگلینڈ کے معین علی چوتھے اور بین اسٹوک پانچویں نمبر پر ہیں۔

Published: 08 Aug 2017, 3:23 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Aug 2017, 3:23 PM IST