کھیل

میں نے ہر مقابلہ میں خود کو ثابت کیا: باکسر نکہت زرین

اپنی کامیابی پر مسرور نکہت زرین نے کہا کہ بڑی شخصیات کے خلاف انہیں جیتنا ہوگا اور ہر ٹورنمنٹ میں اپنے آپ کو ثابت کرنا ہوگا۔

نکہت زرین، تصویر آئی اے این ایس
نکہت زرین، تصویر آئی اے این ایس 

حیدرآباد: تلنگانہ کی باکسر نکہت زرین کے لئے ہر مقابلہ معنی رکھتا ہے اور اب وہ سال 2024 میں ہونے والے پیرس اولمپکس پر نظررکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے جاریہ سال کے سیزن کی شروعات بلغاریہ کے صوفیہ میں منعقدہ 52 کیلوگرام کے زمرہ میں کامیابی کے ساتھ کیا۔ انہوں نے یوکرین کی ٹیٹیا کوب سابق ورلڈ چیمپین شپ برونز میڈلسٹ کو فائنل مقابلہ میں 4-1 سے شکست دی۔

Published: undefined

قبل ازیں سیمی فائنل مقابلہ میں زرین نے ٹوکیو اولمپکس کی سلور میڈیلسٹ ترکی کی کایگروگلو بو ناز کو شکست دی تھی۔ اپنی کامیابی پر مسرور زرین نے کہا کہ بڑی شخصیات کے خلاف انہیں جیتنا ہوگا اور ہر ٹورنمنٹ میں اپنے آپ کو ثابت کرنا ہوگا۔ بڑے مقابلوں سے ان کے پاس میڈیلس نہیں آئے ہیں اور کامیابی ہی پیرس میں ہونے والے اولمپکس میں جانے کا واحد راستہ ہے۔

Published: undefined

25 سالہ نکہت زرین 2019 میں ایشیائی چیمپین شپ میں میڈل حاصل کرچکی ہیں، تاہم ٹوکیو کے کوالیفائنگ مقابلہ میں وہ میری کوم سے شکست کھا گئی تھیں۔ وہ کہتی ہیں کہ وہ میری کوم سے ہوئی شکست کے بعد مثبت ہیں اور پیرس پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ کووڈ کی وجہ سے گزشتہ دو سال سے تربیت حاصل کرنا مشکل ہو رہا تھا، تاہم اب انہیں مواقع حاصل ہو رہے ہیں۔ اسی دوران تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تارک راما راو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے نکہت زرین کو مبارکباد پیش کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined