پنجی: دونوں ہاف میں کیے گئے گولوں کی مدد سے حیدرآباد ایف سی نے اتوار کے روز دوبار کے چیمپئن چنئین ایف سی کو 2-0 سے شکست دیتے ہوئے انڈین سپرلیگ (آئی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے پوائنٹس ٹیبل میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ ہفتہ کو نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی کے ہاتھوں ممبئی سٹی ایف سی کی حیرت انگیز شکست کے بعد حیدرآباد چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر کھسک گیا تھا، لیکن اب اس مقابلے سے حاصل تین پوائنٹس کے ساتھ دو مقامات چڑھتے ہوئے 22 پوائنٹس کے ساتھ ایف سی گوا (21) اور ہائی لینڈرز (21) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
Published: undefined
یہ حیدرآباد کی 15 میچوں میں پانچویں جیت ہے جبکہ چنئی کو اتنے ہی میچوں میں پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وہ 16 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ ممبئی سٹی ایف سی (30) پہلے اور اے ٹی کے موہن بگان (24) نے دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔ گوا چوتھے نمبر پر ہے جبکہ ہائی لینڈرز ایک بار پھر پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔
Published: undefined
پہلا ہاف نظامس کے نام پر رہا۔ فرین سونداجا نے 28 ویں منٹ میں مڈفیلڈ سے جوآؤ وکٹر کے ذریعہ باکس کے بالکل قریب ملے ایک بہترین تھرو پاس پر گول کرتے ہوئے اسے 1-0 سے آگے کردیا، جسے حیدرآباد کی ٹیم پہلے ہاف کے اختتام تک محفوظ رکھنے میں کامیاب رہی۔ یہ اس ہاف کا واحد اہم موورہا۔ جہاں تک چنئین ایف سی کا تعلق ہے تووہ 48 کے مقابلے میں 52 فیصد بال پزیشن اوربرابری کے دوکارنر ملنے کے باوجود وہ حیدرآباد کے باکس میں کوئی دھمال نہیں کرسکی۔
Published: undefined
برابری کا گول کرنے کے لئے چنئین نے 47 ویں منٹ میں اچھا حملہ کیا۔ ایلی صابیہ ڈفینس سے حیدرآباد کے پوسٹ تک گئے اور ایک زور دار شاٹ لیا، جس نے لکشمی کانت کاٹیمنی کوتو دھوکہ دے دیا لیکن گیند کراس بار سے ٹکراکر بے سمت ہوگئی۔ چنئی کی ٹیم مسلسل دباؤ بنا رہی تھی۔ اسی ترتیب میں، 67 ویں منٹ میں فیتلوکالووف نے باکس کے اندر سے ایک اچھا شاٹ لیا، لیکن گیند ایک بار پھر کراس بار سے ٹکرا گئی۔ 69 ویں منٹ میں حیدرآباد نے ساہت تاوورا کو اندر لیا۔ 74 ویں منٹ میں، صابیہ نے چنئی کے لئے ایک بار پھر موقع پیدا کیا اور چانگتے کی مدد سے ایڈون وینسپال تک گیند کو پہنچایا لیکن وینس پال گیند کو صحیح سمت نہیں دے سکے۔
Published: undefined
79 ویں منٹ میں رحیم علی چنئی کے لئے گول کرنے کے بالکل قریب تھے لیکن وہ اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ 81 ویں منٹ میں رحیم کو باہرکیا گیا۔ 83 ویں منٹ میں سپر سب جوئل چیانیجی نے گول کرتے ہوئے حیدرآباد کو 2-0 سے آگے کرتے ہوئے ایک طرح سے اس کی جیت پکی کر دی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined