کھیل

میزبان قطر کو پہلے ہی میچ میں ایکواڈور نے دو گولوں سے شکست دی

پہلے ہاف میں بری طرح پیچھے رہنے کے بعد قطر نے دوسرے ہاف میں اچھا کھیلتے ہوئے اپوزیشن کو مزید نقصان پہنچانے سے روکا، حالانکہ وہ خود کوئی گول نہیں کر سکے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

ایکواڈور نے انر ویلنشیا کے دو گولوں کی بدولت اتوار کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کے افتتاحی میچ میں میزبان قطر کو 2-0 سے شکست دی۔اگر ویلنشیا  کے پہلے گول کو وی اے آر (ویڈیو اسسٹنٹ ریفری) کے ذریعہ آف سائڈ نہیں قرار دیا جاتا تو ویلنشیا کی پہلے ہی میچ میں ہیٹ ٹرک ہوتی۔  یہ پہلا عالمی کپ ہے جس میں میزبان ٹیم اپنا افتتاحی میچ ہار گئی ۔

Published: undefined

ویلنشیا نے 16ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کیا جبکہ 31ویں منٹ میں ایک اور گول کر کے اپنی ٹیم کی سبقت کو دوگنا کر دیا۔

Published: undefined

پہلے ہاف میں بری طرح پیچھے رہنے کے بعد قطر نے دوسرے ہاف میں اچھا کھیلتے ہوئے اپوزیشن کو مزید نقصان پہنچانے سے روکا، حالانکہ وہ خود کوئی گول نہیں کر سکے۔

Published: undefined

میچ کے 86ویں منٹ میں قطر کو بھی ایک موقع ملا، جب منٹاری گیند کے ساتھ ایکواڈور کے گول کی طرف بڑھ رہے تھے۔ انہوں نے گول کیپر کو چکمہ دیا اور گیند کو گول کی طرف مارا لیکن وہ جال کے اوپر سے نکل گئی۔

Published: undefined

فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار میزبان ٹیم نے اپنی مہم کا آغاز شکست کے ساتھ کیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ایکواڈور گروپ اے ٹیبل میں تین پوائنٹس حاصل کرکے پہلی پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔

Published: undefined

پورے میچ کے دوران ایکواڈر نے اپنا دبدبا بنائے رکھا اور انہوں نے کھیل پر اپنا قبضہ بنائے رکھا۔ ویلنشیا جو ایکواڈور کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور وہ ایکواڈور کے واحد کھلاڑی ہیں جو اس سے پہلے بھی عالمی کپ میں کھیل چکے ہیں۔ ایکواڈور کی ٹیم میں نوجوان کھلاڑی زیادہ ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined