کھیل

ٹوکیو اولمپکس: خواتین ہاکی ٹیم نے رقم کی تاریخ، آسٹریلیا کو ہرا کر پہلی بار اولمپکس کے سیمی فائنل میں پہنچی

ٹوکیو اولمپک گیمز کے 10 ویں دن پیر کو ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے تاریخ رقم کی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

ٹوکیو اولمپک گیمز کے 10 ویں دن پیر کو خواتین کی ہاکی ٹیم نے تاریخ رقم کی۔ ہندوستانی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کو 1-0 سے شکست دے کر اولمپک گیمز کی تاریخ میں پہلی بار سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔ اب ہاکی میں ایک اور میڈل کی امید بڑھ گئی ہے۔

Published: undefined

آپ کو بتا دیں کہ 2016 کے ریو اولمپکس میں ٹیم 12 ویں نمبر پر تھی۔ اس کے علاوہ 1980 میں ٹیم چوتھے نمبر پر تھی۔ تاہم، اس وقت کوئی سیمی فائنل میچ نہیں تھا۔ ٹاپ 3 ٹیموں کا فیصلہ پول میچوں کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا۔ اس سے قبل ہندوستانی مردوں کی ٹیم نے بھی سیمی فائنل میں پہنچ کر تمغوں کی امیدوں کو زندہ رکھا۔

Published: undefined

ہندوستانی خواتین ٹیم نے میچ میں اچھی شروعات کی۔ تاہم ہندوستان اور آسٹریلیا دونوں پہلے کوارٹر میں گول نہیں کر سکے۔ گرجیت کور نے 22 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کرکے بھارت کو 1-0 کی برتری دلا دی۔ ہاف ٹائم تک اسکور برابر رہا۔ تیسرے کوارٹر میں بھی کوئی گول نہیں ہوا اور ہندوستانی ٹیم 1-0 سے آگے تھی۔ ساتھ ہی چوتھے کوارٹر میں آسٹریلیا کی ٹیم نے زبردست حملہ کیا اور مسلسل دو کارنر بھی حاصل کیے۔ اسے میچ میں مجموعی طور پر 9 پنالٹی کارنر ملے، لیکن وہ اس پر گول نہیں کر سکی۔ وہیں ہندوستانی ٹیم کو صرف ایک کارنر ملا اور اس نے گول کر کے فتح کو یقینی بنایا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined