کھیل

ہاکی ایشین چمپئنز ٹرافی: ہندوستان نے حاصل کی لگاتار پانچویں فتح، پاکستان کو 1-2 سے دی شکست

پاکستان نے کھیل شروع ہوتے ہی حملہ شروع کر دیا اور ساتویں منٹ میں حنان شاہد کی مدد سے گول داغ کر سبقت بھی لے لی لیکن پھر کوئی گول نہیں ہو سکا، جبکہ ہندوستان نے اس کے بعد 2 گول داغے۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستان بمقابلہ پاکستان ہاکی میچ کا منظر، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/AIRNewsHindi">@AIRNewsHindi</a></p></div>

ہندوستان بمقابلہ پاکستان ہاکی میچ کا منظر، تصویر @AIRNewsHindi

 

ہندوستانی ہاکی ٹیم نے پیرس اولمپک کا فارم اب تک برقرار رکھا ہے اور ایشین چمپئنز ٹرافی میں جیت کا سلسلہ جاری ہے۔ چین میں ہو رہے ایشین چمپئنز ٹرافی میں ہندوستانی ٹیم نے ایک بار پھر زوردار کھیل کا مظاہرہ کیا اور لگاتار پانچویں جیت حاصل کر لی ہے۔ گروپ اسٹیج کے آخری مقابلے میں ٹیم نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دے دی۔ اس ٹورنامنٹ میں ہندوستانی ٹیم اب تک ایک بھی میچ نہیں ہاری ہے۔

Published: undefined

آج کپتان ہرمن پریت سنگھ ٹیم کی جیت کے ہیرو رہے جنھوں نے پنالٹی کارنر کے ذریعہ دو گول داغے۔ حالانکہ پہلا گول پاکستان کی طرف سے ہوا تھا، لیکن پھر ہندوستانی ٹیم نے ایسی واپسی کی کہ آخر تک حریف ٹیم پر حاوی نظر آئی۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 350 دن بعد کھیلے جا رہے اس مقابلے میں پاکستان نے کھیل شروع ہوتے ہی حملہ شروع کر دیا تھا اور ساتویں منٹ میں حنان شاہد کی مدد سے گول داغ کر 0-1 کی سبقت لے لی تھی۔ حالانکہ ہندوستان نے واپسی کرنے میں تاخیر نہیں کی۔ ہندوستانی کپتان ہرمن پریت سنگھ نے 13ویں منٹ میں ہندوستان کے لیے پہلا گول داغا اور ٹیم کو 1-1 کی برابری پر لا کھڑا کیا۔

Published: undefined

ہندوستانی ٹیم کو دوسرے کوارٹر میں کھیل کے 19ویں منٹ کے دوران پھر سے پنالٹی کارنر ملی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستان کے ’سرپنچ‘ نے اپنی ٹیم کے لیے دوسرا گول داغ دیا۔ یہاں ہندوستانی ٹیم پاکستان سے آگے نکل گئی اور پھر 1-2 کا یہ اسکور آخر تک برقرار رہا۔ ویسے تیسرے کوارٹر میں ہندوستان کو کھیل کے 38ویں منٹ میں پنالٹی کارنر ملی تھی، لیکن کپتان ہرمن پریت نے ہیٹ ٹرک کا موقع گنوا دیا۔ اس کے بعد بھی تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں ہندوستانی ٹیم کو کچھ مواقع ملے، لیکن وہ اسے گول میں تبدیل نہیں کر پائے۔

Published: undefined

دوسری طرف پاکستانی ٹیم لگاتار جدوجہد کرتی ہوئی نظر آئی۔ انھوں نے برابری کے کئی مواقع گنوا دیے۔ کھیل کے دوران پاکستان کے ابو محمود کا گھٹنا مڑ گیا اور وہ سنگین طور سے زخمی ہو گئے۔ انھیں اسٹریچر پر باہر لے جانا پڑا۔ اس سے پاکستانی ٹیم کو شدید نقصان پہنچا۔

Published: undefined

اس میچ کے دوران ہائی وولٹیج ڈراما بھی دیکھنے کو ملا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں زور دار بحث دیکھنے کو ملی اور کھلاڑی ایک دوسرے سے لڑتے نظر آئے۔ میچ کو ہر حال میں جیتنے کی کوشش میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے کچھ غلطیاں بھی کیں جس کی وجہ سے امپائرس نے انھیں یلو کارڈ دکھایا۔ پاکستان کے دو کھلاڑی سسپنڈ ہوئے، جبکہ ہندوستان کی طرف سے ایک کھلاڑی کو سسپنشن کا سامنا کرنا پڑا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined