بنگلور: ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کی تیز فارورڈ کھلاڑی نوجوت کور نے ہفتہ کو کہا کہ کورونا وائرس كووڈ-19 وبا کی وجہ سے پوری دنیا میں بحران کی گھڑی ہے لیکن سب کو مثبت رہنے اور مسلسل آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
ہندوستانی مرد اور خاتون ٹیمیں فی الحال بنگلور میں واقع اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) میں ہیں اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی خود کو فٹ اور مثبت رکھنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ خاتون ٹیم کی فارورڈ کھلاڑی نوجوت نے کہا کہ سال 2019 میں اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے پوری ٹیم مثبت سوچ رہی ہے اور آگے اچھی کارکردگی کے لئے سخت محنت کر رہی ہے۔
Published: undefined
25 سالہ کھلاڑی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پوری دنیا میں بحران کا وقت ہے لیکن ہمیں مثبت رہنا ہوگا اور مسلسل آگے بڑھنا ہوگا۔ ہم سب یہاں رہ کر اپنی فٹنس پر سخت محنت کر رہے ہیں اور اپنے کمروں میں رہ کر بھی مشق کر رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ سال 2019 میں ہم نے جس طرح کا مظاہرہ کیا اس سے پوری ٹیم حوصلہ افزا ہے اور جس طرح سے بھی مشق کی جاسکتی ہے ہم وہ کر رہے ہیں۔
Published: undefined
ہریانہ کی نوجوت نے کہا کہ ہم اس وقت کا استعمال اپنے شوق پورے کرنے پر بھی کر رہے ہیں کیونکہ عام طور پر ہمیں یہ سب کرنے کا وقت نہیں ملتا۔ میں پینٹنگ کرنا اور نیٹ فلكس پر مختلف سیریز دیکھنے کا بھرپور لطف اٹھا رہی ہوں۔ میں مسلسل اپنے خاندان کے ساتھ بھی رابطے میں ہوں اور اس امر کو یقینی کر رہی ہوں کہ وہ بھی کورونا کے خطرے سے بچے رہنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں۔
Published: undefined
انہوں نے اس کے علاوہ قومی خاتون ہاکی ٹیم کے ذریعے فن فٹنس چیلنج کے ذریعے کورونا وائرس سے متاثر ضرورت مندوں کے لئے فنڈز اکٹھا کرنے کے بارے میں کہا کہ جس طرح کی حمایت مل رہی ہے اس سے پوری ٹیم حوصلہ افزا ہے اور ٹیم نے كراؤڈ فنڈنگ کے ذریعے اب تک 15 لاکھ سے زیادہ کی رقم جمع کرلی ہے اور لاک ڈاؤن کے آخری دن یعنی تین مئی تک فنڈز اکٹھا کرنے کے لئے یہ مہم چلتی رہے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز