دہلی سے تعلق رکھنے والے دوبئی میں مقیم 17 سالہ نوجوان سوہم مکھرجی نے ایک ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جس کی وجہ سے اس کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ کی کتاب میں درج ہو گیا ہے۔ انھوں نے 30 سیکنڈ کے اندر ایک پیر پر 101 مرتبہ کودنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ ادارہ نے اس سلسلے میں باضابطہ ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ "بیڈ روم میں بنائے گئے ایک ویڈیو میں سوہم مکھرجی کل 110 بار کودا ہے، لیکن ان میں سے 9 کو درست نہیں مانا گیا۔"
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ سوہم مکھرجی سے قبل یہ ریکارڈ 30 سیکنڈ میں ایک پیر پر 96 بار کودنے کا تھا، لیکن اب یہ سہرا ہندوستانی نوجوان کے سر بندھ گیا ہے۔ سوہم مکھرجی نے اپنے اس کارنامہ کے تعلق سے بتایا کہ اس نے ایک پیر سے کودنے کا جو ویڈیو بنایا اس کو دو کیمروں کے ذریعہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ان کے ویڈیو کو سلو موشن میں بھی دیکھا گیا تھا تاکہ لائن آبجیکٹ اور ان کے پیر صاف صاف دکھائی دیں۔ سوہم کا کہنا ہے کہ وہ 13 سال سے تائیکوانڈو کی پریکٹس کر رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایک پیر سے 30 سیکنڈ میں 101 بار کودنے کا ریکارڈ بنا سکا۔
Published: undefined
سوہم کے ذریعہ ایک پیر سے کودنے کا جو ویڈیو سامنے آیا ہے اس میں دکھائی پڑ رہا ہے کہ ایک اسٹیشنری رولر رکھا ہوا ہے اور سوہم ایک پیر سے تیزی کے ساتھ اس اسٹیشنری رولر کے دونوں طرف یکے بعد دیگرے کود رہے ہیں۔ اس دوران سوہم کا بیلنس دیکھنے لائق ہے کیونکہ اس نے خود پر بہت اچھی طرح سے قابو پا رکھا ہے اور ایک پیر تیز رفتاری کے ساتھ اپنی حرکت کر رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز