پیرس: غیرسیڈیافتہ سلووانیا کی کھلاڑی تمارا زدانسیک نے 33 ویں سیڈ اسپین کی پولا بدوسا کو منگل کے روز تین سیٹوں کے مقابلے میں سات پانچ، چار۔چھ، آٹھ ۔چھ سے شکست دے کر دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کے خواتین کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا، جبکہ چوتھی سیڈ یافتہ امریکہ کی صوفیا کینن چوتھے راونڈ میں شکست کھا کر باہر ہوگئیں۔ تمارا نے بدوسا سے یہ مقابلہ دو گھنٹے 26 منٹ کی جدوجہد میں جیتا اور سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔
Published: undefined
صوفیہ کینین کو مسلسل سیٹوں میں 17 ویں سیڈ یونان کی ماریہ سکاری نے 6-1، 6-3 سے آسانی سے شکست دی۔ ماریہ نے ایک گھنٹہ اور آٹھ منٹ میں یہ میچ جیت لیا اور کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ دفاعی چیمپئن اور اس مرتبہ آٹھویں سیڈ یافتہ پولینڈ کی ایگا سویتیک یوکرین کی مارتا کاسٹیوک کو ایک گھنٹے 32 منٹ تک چلے مقابلے میں چھ۔تین، چھ۔چار سے شکست دے کر آحری آٹھ میں پہنچ گئیں۔
Published: undefined
اس طرح اس سال آٹھ کوارٹرفائنلسٹ میں چھ پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلیم کے آخری آٹھ میں پہنچی ہیں۔ اس سے قبل 2001 اور 1976 کے فرنچ اوپن اور 1969 کے آسٹریلین اوپن میں پانچ کوارٹر فائنلسٹ پہلی مرتبہ پہنچی تھیں۔ ان کھلاڑیوں میں سے ایک واحد گرینڈ سلیم فاتح سویتیک ہیں جو 20 سال کی ہیں۔ ان کا کوارٹرفائنل میں یونان کی سکاری سے مقابلہ ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز