میکسیکو سٹی: میکسیکو کے وسطی صوبے موریلوس میں ایک فٹبال میچ کے دوران مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک سابق میئر سمیت کم از کم چار افراد کی موت ہوگئی۔ یہ اطلاع مقامی پراسیکیوٹر کے دفتر نے دی ہے۔ دفتر کے مطابق فائرنگ مقامی وقت کے مطابق جمعرات کو (جمعہ کو بین الاقوامی وقت کے مطابق 02:15 بجے) یکاپکسٹلا شہر میں ہوئی۔ دفتر کے مطابق مسلح ملزمان آئے اور وہاں موجود لوگوں پر فائرنگ شروع کر دی۔
Published: undefined
یکاپسٹلا کے سابق میئر ریفیوگیو امارو لونا سمیت دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور دو دیگر اسپتال میں علاج کے دوران چل بسے۔ دفتر نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ اس واقعے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ میکسیکو کی وزارت دفاع کے مطابق موریلوس میں پرتشدد واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اغوا کی وارداتوں کے لحاظ سے یہ صوبہ ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined