کھیل

شطرنج: پہلی بار سات ہندوستانی کھلاڑیوں نے دنیا کے سرفہرست 100 کھلاڑیوں میں جگہ بنائی، دیکھیں فہرست

آل انڈیا شطرنج فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر سنجے کپور نے اس کامیابی پر کہا کہ ’’یہ ہندوستان کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے، ہم نے شطرنج کی دنیا میں سرفہرست ممالک میں اپنا مقام مضبوط کر لیا ہے۔‘‘

شطرنج، تصویر آئی اے این ایس
شطرنج، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ہندوستانی شطرنج کی تاریخ میں پہلی بار سات ہندوستانی کھلاڑیوں نے دنیا کے ٹاپ 100 کھلاڑیوں میں جگہ بنائی ہے۔ کے ششی کرن نے فیڈے سوئس شطرنج ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ میں روس کے ولادیمیر فیدوسیف کو شکست دے کر یہ ریکارڈ بنایا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ششی کرن کی ریٹنگ 2649 تک پہنچ گئی اور وہ اس فہرست میں شامل ہو گئے۔ وشواناتھن آنند (2751)، ودیت گجراتی (2727)، پی ہری کرشنا (2718)، نہال سرین (2659)، ایس ایل نارائنن (2658) اور بی ادھیبان (2653) ٹاپ 100 میں شامل چھ دیگر ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔

Published: undefined

اس کامیابی پر، آل انڈیا شطرنج فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر سنجے کپور نے کہا کہ "یہ ہندوستان کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ ہم نے شطرنج کی دنیا میں سرفہرست ممالک میں اپنا مقام مضبوط کر لیا ہے۔ روس کے 23 کھلاڑی ٹاپ 100 میں شامل ہیں جب کہ امریکہ کے 10، چین کے 9 اور یوکرین اور ہندوستان کے سات سات کھلاڑی اس فہرست میں شامل ہیں۔ روس کے ٹاپ 10 کھلاڑیوں کی اوسط درجہ بندی 2731، امریکہ کی 2712، چین کی 2699 اور ہندوستان کی 2671 ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined