کھیل

فٹ بال: کرسٹیانو رونالڈو پھر اپنے پرانے کلب ’مانچسٹر یونائٹیڈ‘ کے لیے کھیلیں گے

رونالڈو اپنے کیریئر میں 30 سے ​​زائد بڑے فٹ بال ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے ہیں، اس میں 5 چیمپئنز لیگز، 4 فیفا کلب ورلڈ کپ، انگلینڈ، اسپین اور اٹلی میں 7 لیگ ٹائٹل اور 1 یورو کپ خطاب شامل ہے۔

کرسٹیانو رونالوڈ، تصویر آئی اے این ایس
کرسٹیانو رونالوڈ، تصویر آئی اے این ایس 

انگلینڈ: فٹ بال کے عظیم کھلاڑی پرتگال کے کرسٹیانو رونالوڈ ایک مرتبہ پھر اپنے پرانے کلب مینچسٹر یونائیٹڈ کے لیے کھیلیں گے۔ یونائیٹڈ نے اطالوی کلب یوونٹس کے ساتھ رونالڈو کے ٹرانسفر کے لئے ہوئے معاہدے کی تصدیق کر دی ہے۔ رونالڈو 2003 سے 2009 تک یونائیٹڈ کے لیے کھیل چکے ہیں۔ رونالڈو فی الحال یووینٹس کا حصہ تھے۔ دونوں کلبوں کے درمیان یہ معاہدہ 25 ملین یورو (تقریبا 21216 کروڑ روپے) میں کیا گیا ہے۔ 36 سالہ رونالڈو اب تک 5 بار بیلون ڈی اور کا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ یہ فٹ بال کا سب سے معزز ایوارڈ ہے۔

Published: undefined

رونالڈو اپنے کیریئر میں 30 سے ​​زائد بڑے فٹ بال ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔ اس میں 5 یوئیفا چیمپئنز لیگز، 4 فیفا کلب ورلڈ کپ، انگلینڈ، اسپین اور اٹلی میں سات لیگ ٹائٹل اور 1 یورو کپ خطاب بھی شامل ہے۔ رونالڈو اپنے کیریئر میں اب تک 4 کلبوں کے لیے کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز اسپورٹنگ سی پی سے کیا تھا۔

Published: undefined

رونالڈو نے اس کلب کے لیے 31 میچوں میں 5 گول داغے۔ اس کے بعد وہ 2003 میں انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ میں شامل ہوئے۔ رونالڈو نے اس کلب کے لیے 292 میچوں میں 118 گول کیے۔ رونالڈو 2009 میں ریال میڈرڈ سے جڑگئے۔ انہوں نے اسپینش کلب کے لیے 438 میچ کھیلے اور 450 گول کیے۔یووینٹس کے لئے انہوں نے 133 میچوں میں 101 گول کئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined