کھیل

فیفا ورلڈ کپ فائنل: خطاب کی جنگ میں آج مدمقابل ہوں گے ارجنٹائن اور فرانس

لیونل میسی کی سربراہی والی ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم اتوار کو یعنی آج فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس سے مقابلہ کرے گی

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر 

لوسیل: لیونل میسی کی سربراہی والی ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم اتوار کو یعنی آج فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس سے مقابلہ کرے گی۔ تنازعات، غیر یقینی صورتحال اور اتار چڑھاؤ سے بھرے ٹورنامنٹ کا خطابی میچ قطر کے سب سے بڑے فٹبال گراؤنڈ لوسیل اسٹیڈیم میں ہندوستانی وقت کے مطابق رات 08:30 سے ​​کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

دونوں ٹیموں نے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ ارجنٹائن نے اپنے سیمی فائنل مقابلے میں کروشیا کو 3-0 سے شکست دی تھی، جبکہ فرانس نے مراکش کے ناقابل تسخیر دفاع پر قابو پا کر 2-0 سے کامیابی حاصل کی۔ آمنے سامنے کے مقابلے میں اگرچہ ارجنٹائن کا پلڑا بھاری ہے جس کے فرانس کے ساتھ اب تک 12 میچز ہو چکے ہیں، جن میں سے ارجنٹائن نے 6 میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 3 بار نتیجہ فرانس کے حق میں گیا ہے۔ 3 میچ ڈرا ہوئے ہیں۔

Published: undefined

فٹبال کے سب سے بڑے مرحلے پر ارجنٹائن کو فرانس کی 2-1 کی برتری بھی حاصل ہے، حالانکہ آخری بار دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ میں آمنے سامنے ہوئی تھیں، تب فرانس نے 4-3 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ارجنٹائن اور فرانس دونوں دو بار عالمی چیمپئن بن چکے ہیں لیکن اپنا آخری ورلڈ کپ کھیلنے والے میسی نے یہ ٹرافی کبھی نہیں اٹھائی۔

Published: undefined

میسی نے پورے ٹورنامنٹ میں جارحانہ انداز میں ارجنٹائن کی قیادت کرتے ہوئے دکھا دیا ہے کہ وہ اس بار خطاب جیتنے کے لیے کتنے بے تاب ہیں۔ میسی ورلڈ کپ 2022 میں اب تک پانچ گول داغ چکے ہیں اور عالمی خطاب جیت کر ڈیاگو میراڈونا کی صف میں پہنچنے سے صرف ایک قدم دور ہیں۔ انہیں فائنل میں روکنا فرانس کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined