کھیل

کوکا کولا اور شراب کی بوتل ہٹانے کے بعد کھلاڑیوں کو ’یورپی فٹبال یونین‘ کی وارننگ

یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشنز (یوئیفا) نے یورو کپ 2020 کے دوران کھلاڑیوں کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنسوں میں اسپانسرڈ مشروبات کی بوتلوں کو ہٹانے کے واقعات پر وارننگ جاری کی ہے

کرسٹیانو رونالڈو اور پال پاگبا
کرسٹیانو رونالڈو اور پال پاگبا 

پیرس: یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشنز (یوئیفا) نے یورو کپ 2020 کے دوران کھلاڑیوں کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنسوں میں اسپانسرڈ مشروبات کی بوتلوں کو ہٹانے کے واقعات پر وارننگ جاری کی ہے یوئیفا نے وارننگ جاری کی ہے کہ پریس کانفرنس کے دوران جس بھی ٹیم کا کھلاڑی اسپانسرز کی جانب سے فراہم کردہ مشروبات کی بوتلیں ہٹائے گا اس کی ٹیم کو بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ رواں ہفتہ پیر کو میچ سے قبل پریس کانفرنس کے لئے آنے والے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کوکا کولا کی بوتلیں ہٹا کر پانی کی بوتل سامنے رکھ دی تھی جس کے بعد کوکا کولا کے شیئرز کی قیمت گر گئی تھی اور اسے 4 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا تھا۔

بعد ازاں اگلے روز مسلم فٹبالر اور فرانس کے مڈفیلڈر پوگبا نے پریس کانفرنس میں اپنے سامنے سے بیئر کی بوتل ہٹائی جبکہ بدھ کو اٹلی کے فٹبالر مینوئل لوکاٹیلی نے بھی کوکا کولا کی بوتلوں کو پانی کی بوتل سے تبدیل کر دیا تھا۔

Published: undefined

متواتر ان واقعات کے بعد یوئیفا ایکشن میں آیا اور اس نے ٹیموں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’اسپانسرز اور پارٹنرشپس یورپ بھر میں فٹبال کے فروغ اور ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اہم جزو ہوتے ہیں‘‘۔

یوئیفا کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کنٹریکٹ کے تحت ٹورنامنٹ کے قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کے پابند ہیں اور اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو انضباطی کارروائی کی جاسکتی ہے البتہ یوئیفا کی جانب سے کھلاڑیوں پر براہ راست جرمانے نہیں ہوں گے بلکہ ٹیموں کو جرمانہ کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined