کھیل

فرانس کو شکست دے کر یورو کپ کے فائنل میں پہنچا اسپین، 16 سالہ لامین یمل نے قائم کیا ریکارڈ

جرمن شہر میونخ میں کھیلے گئے یورو کپ کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین اور فرانس کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا اور اسپین نے فرانس کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

میونخ: جرمن شہر میونخ میں کھیلے گئے یورو کپ کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین اور فرانس کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا اور اسپین نے فرانس کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ فرانس نے میچ کے آٹھویں منٹ میں گول کر کے اسپین کے خلاف برتری حاصل کی۔ فرانس کی جانب سے رنڈال کولو نے گول اسکور کیا۔ لیکن فرانس کی برتری زیادہ دیر نہیں رہی، اسپینش ٹیم کے 16 سالہ لامین یمل نے میچ کے 21 ویں منٹ میں شاندار گول کر کے اسکور ایک ایک سے برابر کر دیا۔

Published: undefined

لامین یمل یورو کپ کی تاریخ میں گول اسکور کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔ یورپی چیمپیئن شپ میں اس سے پہلے سب سے کم عمر اسکورر سوئس کھلاڑی یوہان وونلانتھن تھے جنہوں نے 2004 کے یورو کپ میں 18 سال کی عمر میں فرانس کے خلاف گول کیا تھا۔

Published: undefined

میچ کے ایک ایک سے برابر ہونے کے بعد اسپین نے فرانس کے خلاف دوبارہ اٹیک کیا اور میچ کے 25 ویں منٹ میں ڈینیئل اولمو نے شاندار گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی جو میچ کے مقررہ وقت تک برقرار رہی۔

یوں اسپین نے فرانس کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر یورو کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ انگلینڈ اور ہالینڈ کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کے بعد ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined