کھیل

آئی پی ایل 2024: اچانک شیڈیول میں ہوئی تبدیلی، کچھ میچز کی بدل گئی تاریخ

اس تبدیلی کے تحت کولکاتا نائٹ رائیڈرس بمقابلہ راجستھان رائلس اور دہلی کیپیٹلس بمقابلہ گجرات ٹائٹنس کے میچ کو ایک دن آگے پیچھے کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آئی پی ایل /&nbsp; تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

آئی پی ایل /  تصویر: آئی اے این ایس

 

کرکٹ کے شیدائیوں کے لیے آئی پی ایل 2024 سے متعلق یہ خبر یقیناً اہم ہوگی کہ بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کے دو میچز کے مقابلوں کی تاریخ تبدیل کرنے کا فصیلہ کیا ہے۔ اس تبدیلی کے تحت کولکاتا نائٹ رائیڈرس بمقابلہ راجستھان رائلس اور دہلی کیپیٹلس بمقابلہ گجرات ٹائٹنس کے میچ کو ایک دن آگے پیچھے کیا گیا ہے۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق بی سی سی آئی نے موجودہ آئی پی ایل سیزن کے 2 میچوں کی تاریخ میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کولکاتہ نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) اور راجستھان رائلس (آر آر) کے درمیان ہونے والے میچ میں پہلی تبدیلی کی گئی ہے۔ یہ میچ پہلے 17 اپریل کو کولکاتہ کے ایڈن گارڈنس اسٹیڈیم میں ہونے والا تھا لیکن اب اس کی تاریخ ایک دن پہلے یعنی 16 اپریل کو طے کر دی گئی ہے۔ دوسری تبدیلی دہلی کیپٹلس اور گجرات ٹائٹنس کے درمیان ہونے والے میچ میں کی گئی ہے۔ پہلے یہ 16 اپریل کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والا تھا لیکن اب دہلی اور گجرات کے درمیان یہ میچ 17 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

دراصل کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال (سی اے بی) کولکاتہ میں حفاظتی انتظامات کے تعلق سے کچھ خدشات میں مبتلا ہے۔ 17 اپریل کو رام نومی کی وجہ سے کولکاتہ پولیس نے سیکورٹی انتظامات کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔ بنگال میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے 19 اپریل کو ووٹ ڈالے جانے ہیں۔ سی اے بی نے بی سی سی آئی کو مشورہ دیا تھا کہ یا تو کے کے آر بمقابلہ آر آر میچ کو ایک دن پہلے یعنی 16 اپریل کو یا ایک دن بعد 18 اپریل کو کر دیا جائے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے آئی پی ایل 2024 میں اب تک 2 میچ کھیلے ہیں اور شریس ایّر کی کپتانی میں ٹیم دونوں میچوں میں فاتح رہی ہے۔ کے کے آر کے پاس اس وقت 4 پوائنٹس ہیں جبکہ ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں یہ دوسرے نمبر پر ہے۔ کے کے آر کا اگلا میچ 3 اپریل کو دہلی کیپٹلس کے ساتھ ہوگا۔ دہلی کیپٹلس نے پچھلے میچ میں اپنی پہلی جیت حاصل کی ہے، جس میں اس نے چنئی سپر کنگس (سی ایس کے) کو 20 رنوں سے شکست دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined