آج مورخہ 31اکتوبر کو زونل اسپورٹس اینڈ گیمس زون پانچ کے تحت ایتھلیٹک میٹ کا تین دنوں تک جاری مقابلوں کا اختتام ہوا ،جس میں شمال مشرقی علاقے کے ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سینئر سیکنڈری اسکول کے طلبا اور طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے کر زون میں امتیازی پوزیشن حاصل کی ، جس میں 48گولڈ میڈل اور 6سلور میڈل پر اپنا قبضہ بنا کر تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی اپنے اسکول کا جھنڈا بلند کیا اور اسکول کے وقار میں چار چاند لگاتے ہوئے آور آل چیمپین شپ بھی حاصل کی۔
گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طلبا نے بتدریج آٹھویں جماعت کے عبدالقادر نے 3گولڈ،آکاش نے 4گولڈ،دسویں کے فیضان نے 1گولڈ اور 2سلور،نویں کے عادل نے 1گولڈ اور 2سلور، دسویں کے راجا بابو حسن نے 5گولڈ، نویں کے ویکی منڈل نے 5 گولڈ، نویں کے کپل نے 2گولڈ، دسویں کے انس نے 2گولڈ، بارہویں کے ارشاد نے 5گولڈ، نویں کے مونو نے 4گولڈاور 1سلور، نویں کے راج سنگھ نے 2گولڈ، گیارھویں کے روہت نے 2گولڈ، نویں کی پریتی نے 3گولڈ، شویتا نے 4گولڈ، آٹھویں کی ہم نام دو لڑکیاں اقرانے ایک ایک گولڈ، نویں کی جیوتی نے 2 گولڈاورنویں کی سلطانہ نے 3گولڈ حاصل کیے۔
Published: 31 Oct 2018, 6:09 PM IST
اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد معروف خان نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی اس جیت کی خوشی کا اندازہ لگانا نا ممکن ہے کیوں کہ جیت کی خوشی کو صرف جیتنے والا ہی محسوس کر سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ذاکر حسین اسکول نے جہاں تعلیمی میدان میں نمایاں کارگردگی حاصل کی ہے وہیں آج یہ ایک تاریخی دن بھی ہے کہ جس میں صرف ایتھلیٹکس میں ہی 48گولڈ میڈل اور6 سلور میڈل حاصل کیے ہیں۔
اس موقع پر اسکول کے گیمس ٹیچر شمیم حسن اور ریاست علی کو مبارکباد اور دعاؤں سے نوازا اور کہا کہ ان کی رہبری اور نگرانی میں ہی اسکول نے یہ مقام حاصل کیا۔حالانکہ اس سال اسکول کے ایک طالب علم امن ملک نے قومی سطح پر کھیلتے ہوئے ہندوستان کی ہینڈ بال ٹیم میں جگہ بنائی اور جارڈن میں بہتر کارگردگی کا مظاہرہ کیا ، جبکہ تین طالب علم شاہ رخ،یحیی خان اور امن نے ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کھیلنے گئے اور گولڈ میڈل حاصل کیے، یہ نہ صرف اسکول کے لیے بلکہ اردو والوں کے لیے خوشی کا مقام ہے۔جس پر اسکول کے وائس پرنسپل اور اساتذہ نے خوشی کا اظہار کیا اور تمام بچوں کو مباکباد پیش کی۔
Published: 31 Oct 2018, 6:09 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 31 Oct 2018, 6:09 PM IST