کھیل

جوکووچ کو امریکہ میں داخلہ کی اجازت نہیں ملی، میامی اوپن نہیں کھیل سکیں گے

جوکووچ نے کووڈ سے بچاؤ کا ٹیکہ نہیں لگوایا ہے، جس کی وجہ سے انہیں امریکہ میں داخلہ نہیں مل رہا ہے۔

نوواک جوکووچ، تصویر آئی اے این ایس
نوواک جوکووچ، تصویر آئی اے این ایس 

واشنگٹن: عالمی نمبر ایک مرد ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ امریکہ کے فلوریڈا میں منعقد ہونے والے اے ٹی پی ٹورنامنٹ میامی اوپن میں نہیں کھیلیں گے۔ اس بات کی تصدیق منتظمین نے ہفتے کے روز کی۔ دراصل جوکووچ نے کووڈ سے بچاؤ کا ٹیکہ نہیں لگوایا ہے، جس کی وجہ سے انہیں امریکہ میں داخلہ نہیں مل رہا ہے۔ اس سے قبل جوکووچ نے کیلیفورنیا میں 6 مارچ سے 19 مارچ تک ہونے والے انڈین ویلز سے بھی اپنا نام واپس لے لیا تھا۔

Published: undefined

امریکی پالیسیوں کے مطابق کورونا ویکسین کے بغیر کسی شخص کو امریکہ میں داخلہ نہیں دیا جاتا ہے۔ جوکووچ نے امریکی حکام سے انہیں خصوصی داخلہ کی درخواست کی تھی، لیکن ان کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ میامی اوپن کا انعقاد 21 مارچ سے 2 اپریل تک ہونا ہے۔

Published: undefined

میامی اوپن ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر جیمز بلیک نے کہا کہ "میامی اوپن دنیا کے اہم ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے، اور ہم چاہتے ہیں کہ دنیا کے بہترین کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں کھیلیں۔ ہم نے وہ سب کیا ہے جو ہم کر سکتے تھے۔ ہم نے حکومت سے بھی بات کرنے کی کوشش کی لیکن جوکووچ کو اجازت نہیں مل سکی۔

Published: undefined

سربین اسٹار نے گزشتہ سال آسٹریلیا اوپن اور یو ایس اوپن بھی نہیں کھیلا تھا۔ گزشتہ سال کے آغاز میں انہیں کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا اوپن کے درمیان ہی واپس بھیج دیا گیا تھا۔ ویکسین نہ لینے کی وجہ سے وہ یو ایس اوپن بھی نہیں کھیل سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined