کھیل

جوکووچ، ہالیپ، اوساکا، سیرینا اور تھیئم دوسرے راؤنڈ میں داخل

اپنے 24 ویں گرینڈ سلیم خطاب کی تلاش میں مصروف امریکہ کی لیجننڈ کھلاڑی اور دسویں سیڈ سیرینا نے جرمنی کی لاورا سیجمنڈ کو محض 56 منٹ میں 6-1, 6-1سے شکست دی

جوکووچ، ہالیپ، اوساکا، سیرینا اور تھیئم دوسرے راؤنڈ میں داخل
جوکووچ، ہالیپ، اوساکا، سیرینا اور تھیئم دوسرے راؤنڈ میں داخل 

میلبورن:عالمی نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ، دوسری سیڈ یافتہ رومانیا کی سمونا ہالیپ، تیسری سیڈ جاپان کی ناومی اوساکا، 24ویں گرینڈ سلیم خطاب کے تلاش میں مصروف امریکہ کی سیرینا ولیمس اور مردوں میں تیسری سیڈ آسٹریا کے ڈومنک تھیئم نے پیر کو سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کرلیا۔

Published: undefined

کورونا کی وجہ سے آسٹریلین اوپن کی اس سال شروعات جنوری کے بجائے فروری میں ہوئی ہے۔ چوٹی کے سیڈ یافتہ، یہاں آٹھ بار کے چیمپئن اور گزشتہ دو بار کے فاتح جوکووچ نے پہلے راؤنڈ میں فرانس کے جیریمی چارڈ ی کو ایک گھنٹے 31منٹ میں 6-3, 6-1, 6-2 سے شکست دی۔ جوکووچ کی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹوں میں یہ 29ویں جیت ہے۔ جووکوچ کا اگلا مقابلہ امریکہ کے فرانسیس تیافو سے ہوگا۔

Published: undefined

دوسری سیڈ ہالیپ نے وائلڈ کارڈ اینٹری آسٹریلیا کی لجیٹ کیر بیرا کو محض 59منٹ میں 6-2, 6-1 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ خواتین میں تیسری سیڈ اور یو ایس اوپن چیمپئن اوساکا نے پہلے راؤنڈ میں روس کی اینستاسیا کو ایک گھنٹے آٹھ منٹ میں 6-1, 6-2 سے شکست دی۔ 24 گرینڈ سلیم خطاب کی تلاش میں مصروف امریکہ کی لیجننڈ کھلاڑی اور دسویں سیڈ سیرینا نے جرمنی کی لاورا سیجمنڈ کو محض 56 منٹ میں 6-1, 6-1سے شکست دی، سیرینا کی بڑی بہن وینس ولیمس بھی دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں۔

Published: undefined

مردوں میں تیسری سیڈ تھیئم نے قزاقستان کے میخائل ککشکن کو دو گھنٹے چالیس منٹ تک چلے مقابلے میں مسلسل سیٹوں میں 7-6, 6-2, 6-3 سے شکست دی۔ چھٹی سیڈ جرمنی کے ایلکزنڈر دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں، لیکن ان کے ملک کی 23 ویں سیڈ اینجلک کربر کو پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ الیکزنڈر نے امریکہ کے مارکوس گرون کو 6-7 (8), 7-6 (5), 6-3، 6-2 سے شکست دی۔

Published: undefined

غیر سیڈیڈ آسٹریلیا کے نک کرگیوس دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں، جبکہ جاپان کے کیئی نشی کوری کو پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نشی کوری کو اسپین کے پابلو کارینو بوستا نے 7-5, 7-6 (4), 6-2 سے شکست دی۔ کناڈا کے مارین سلچ بھی پہلے راؤنڈ میں شکست کھا گئے۔ بلغاریہ کے گریگور دمتروف دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined