کھیل

ملک کے لئے تمغہ حاصل کرکے بے حد خوش ہوں: نیرج چوپڑا

نیرج چوپڑا نے کہا کہ حالات ان کے لئے سازگار نہیں تھے اور ہوا کی رفتار بھی تیز تھی لیکن وہ ملک کے لئے تمغہ حاصل کرکے بے حد خوش ہیں۔

نیرج چوپڑا، تصویر آئی اے این ایس
نیرج چوپڑا، تصویر آئی اے این ایس 

یوجین: ہندوستان کے اسٹار جیولن تھرو کھلاڑی نیرج چوپڑا نے ہفتہ ( ہندوستان میں اتوار کی صبح) کو تاریخ رقم کرتے ہوئے عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ کے نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد کہا کہ حالات ان کے لئے سازگار نہیں تھے اور ہوا کی رفتار بھی تیز تھی لیکن وہ ملک کے لئے تمغہ حاصل کرکے بے حد خوش ہیں۔ نیرج نے یوجین شہرمیں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا، "موجودہ حالات سازگار نہیں تھے۔ ہوا کی رفتار بہت تیز تھی، لیکن مجھے اپنی بہترین کارکردگی کا یقین تھا۔ آخر میں، میں نتیجہ سے مطمئن ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے ملک کے لیے تمغہ جیتنے میں کامیاب رہا۔"

Published: undefined

نیرج ہر بار پہلی کوشش میں اپنے بہترین تھرو کے لیے معروف ہیں لیکن یوجین پر ان کی پہلی کوشش فاول رہی، جس کی بنیادی وجہ ہوا کی رفتار تھی۔ یہاں تک کہ نیرج نے عالمی چیمپئن شپ کے فائنل میں جو چھ کوششیں کیں ان میں سے تین کو فاول قرار دیا گیا۔ نیرج نے پانچویں کوشش میں 88.13 میٹر نیزہ پھینکا جس سے انہیں چاندی کا تمغہ ملا۔ اس کے علاوہ انہوں نے 82.39 میٹر اور 86.37 میٹر کی شاندار کوششیں کیں۔

Published: undefined

اس کے ساتھ ہی نیرج عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں ہندوستان کے لیے تمغہ جیتنے والے دوسرے اور پہلے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل انجو بوبی جارج نے 2003 میں خواتین کے لانگ جمپ مقابلے میں ہندوستان کو کانسی کا تمغہ دلایا تھا۔ گریناڈا کے عالمی چیمپئن اینڈرسن پیٹرز نے اپنی رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے 90.54 میٹر کی تھرو کے ساتھ ایک بار پھر طلائی تمغہ جیتا۔ جیکب واڈلیک نے 88.09 میٹر کی تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined