ہندوستان کا کامن ویلتھ گیمز میں شاندار مظاہرہ جاری ہے۔ ویٹ لفٹنگ، کشتی کے بعد اب ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹارس نے کمال کر دیا۔ پی وی سندھو کے بعد بیڈمنٹن اسٹار لکشیہ سین نے کامن ویلتھ گیمز 2022 کے بیڈمنٹن سنگلز فائنل میں ملیشیا کے تجے ینگ کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا ہے۔
Published: undefined
لکشیہ سین نے پہلا گیم ہارنے کے بعد زوردار جوابی حملہ کیا اور ملیشیا کے تجے ینگ کو 21-19، 9-21، 16-21 سے شکست دے دی۔ یہ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ہندوستان کا 22واں طلائی تمغہ ہے۔ علاوہ ازیں بیڈمنٹن میں آج ہندوستان نے دوسرا طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ہندوستان کے پاس اب تک 22 طلائی، 15 نقرئی اور 23 کانسے کا تمغہ جمع ہو چکا ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل ہندوستان کی پی وی سندھو نے آج ہی سیدھے گیم میں فائنل میں کناڈا کی مشیل لی کو ہرا کر کامن ویلتھ گیمز کے بیڈمنٹن مقابلے میں اپنا پہلا سنگلز طلائی تمغہ جیتا۔ سندھو نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیمز کو اچھی طرح کنٹرول کیا اور اپنے حریف کو زیادہ مواقع نہیں دیے۔ انھوں نے این ای سی میں شو کورٹ میں فائنل میں 15-21، 13-21 سے جیت حاصل کی۔ جیت کے بعد سندھو نے کہا کہ ’’میں طویل مدت سے اس طلائی تمغہ کا انتظار کر رہی تھی، اس لیے میں بہت خوش ہوں۔‘‘
Published: undefined
مکسڈ ٹیم مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے کے بعد سندھو کا برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں یہ دوسرا تمغہ ہے۔ انھوں نے گولڈ کوسٹ میں مکسڈ ٹیم میں طلائی اور نقرئی جیتا تھا۔ شروعاتی گیم میں 4-4 کے اسکور سطح کے ساتھ زوردار مقابلہ ہوا۔ اپنے قد اور اسمیش کا استعمال کرتے ہوئے سندھو نے 8-14 سے سبقت بنا لی اور آخر میں شروعاتی گیم 15-21 سے جیت لیا۔ دوسرا گیم بھی اس طرز پر چلا، جب سندھو نے 6-11 کی شروعاتی سبقت لے لی اور مشیل لی نے کچھ زیادہ جارحانہ طریقے سے کھیلنا شروع کیا، لیکن سندھو نے ان پر 13-19 سے دباؤ بنایا۔ اس کے بعد ہندوستانی شٹلر نے چمپئن شپ پوائنٹ اور طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined