برمنگھم: ہندوستانی پہلوان کامن ویلتھ گیمز 2022 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ خاتون پہلوان انشو ملک کے چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد پہلوان بجرنگ پونیا اور خاتون پہلوان ساکشی ملک ملک کے لیے طلائی تمغہ حاسل کیا۔ ہندوستان کے طلائی تمغے کی امید رکھنے والے سب سے بڑے پہلوان بجرنگ پونیا نے جمعہ کے روز کینیڈا کے میک نیل لیچلن کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔
Published: 06 Aug 2022, 8:48 AM IST
گولڈ کوسٹ 2018 گیمز کے طلائی تمغہ جیتنے والے اور ٹوکیو اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے بجرنگ نے مردوں کے 65 کلوگرام کے زمرے میں فائنل میں اپنے حریف کو یکطرفہ طور پر 9-2 سے شکست دی۔ ٹوکیو اولمپکس 2020 میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے بجرنگ نے میچ کے آغاز سے ہی دباؤ ڈالنا شروع کر دیا جبکہ لیچلن ان کے سامنے بے اثر نظر آئے۔
Published: 06 Aug 2022, 8:48 AM IST
ادھر، 2016 ریو اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی ساکشی ملک نے 62 کلوگرام کے زمرے میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ ساکشی ملک نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں طلائی تمغہ جیتنے کے لیے کینیڈا کی اینا گونزالیز کے خلاف فائنل میں شاندار واپسی کرتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا۔
Published: 06 Aug 2022, 8:48 AM IST
ساکشی نصف اول کے اختتام تک میچ میں 4-0 سے پیچھے تھیں لیکن نصف ثانی میں انہوں نے زبردست واپسی کی۔ ساکشی نے پہلے دو بار گونزالیز کو ٹیک ڈاؤن کرکے میچ 4-4 سے برابر کر دیا، اور پھر اپنے حریف کو شکست دے کر دولت مشترکہ کھیلوں میں اپنا پہلا طلائی تمغہ جیتا۔
Published: 06 Aug 2022, 8:48 AM IST
ہندوستان نے اب تک کشتی میں دو طلائی تمغے اور ایک چاندی سمیت تین تمغے جیتے ہیں۔ اس سے قبل انشو ملک نے خواتین کے 57 کلوگرام زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ نوجوان پہلوان انشو ملک کو خواتین کے 57 کلوگرام کے فائنل میں نائجیریا کی اوڈونائیو اڈیکورائے سے شکست کے بعد چاندی کے تمغے سے اکتفا کرنا پڑا۔ دو بار کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے اوڈونائیو نے انشو کو 6-4 سے شکست دی۔ انشو اپنی شکست کے بعد رو پڑیں۔ ان تین تمغوں کے ساتھ ہندوستان کے تمغوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے، جس میں 8 طلائی، 8 نقرئی اور 6 کانسے شامل ہیں۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: 06 Aug 2022, 8:48 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 06 Aug 2022, 8:48 AM IST