کھیل

کامن ویلتھ گیمز: ہندوستانی کھلاڑیوں نے نویں دن 4 طلائی سمیت 14 تمغے جیتے

کھیلوں کے نویں دن یعنی 6 اگست کو ہندوستان نے کل 14 تمغے جیتے، جن میں 4 طلائی، 3 چاندی اور سات کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کئی مقابلوں میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے تمغہ جیتنا یقینی بنا دیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

برمنگھم: انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں کھیلے جا رہے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ہندوستانی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کھیلوں کے نویں دن یعنی 6 اگست (ہفتہ) کو ہندوستان نے کل 14 تمغے جیتے، جن میں چار طلائی، تین چاندی اور سات کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کرکٹ، ٹیبل ٹینس، باکسنگ، ہاکی جیسے مقابلوں میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے فائنل میں پہنچ کر تمغہ جیتنا یقینی بنا دیا ہے۔

ہندوستانی پہلوانوں نے گزشتہ روز بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین طلائی اور تین ہی کانسی کے تمغے جیتے۔ پہلوان روی کمار دہیا نے مردوں کے 57 کلوگرام وزن کے زمرے میں ہندوستان کے لیے طلائی تمغہ جیتا۔ فائنل میچ میں روی دہیا نے نائیجیریا کے ای ولسن کو تکنیکی برتری کی بنیاد پر 10-0 سے شکست دی۔

Published: undefined

اس کے علاوہ پہلوان ونیش پھوگاٹ نے نورڈک سسٹم کے تحت منعقدہ 53 کلوگرام وزن کے زمرے کے ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا۔ دوسری جانب نوین نے 74 کلوگرام ویٹ کیٹیگری کے فائنل میں پاکستان کے محمد شریف طاہر کو بائی فال کے ذریعے 9-0 سے شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔ اس کے علاوہ پوجا گہلوت، دیپک نہرا اور پوجا سہاگ بھی کشتی میں ہندوستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔

پیرا ٹیبل ٹینس میں بھی ہندوستان کا غلبہ نظر آیا۔ بھاوینا پٹیل نے خواتین کے سنگلز (کلاس 3-5) میں طلائی تمغہ جیتا جبکہ سونل بین منوبھائی پٹیل نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ ٹوکیو پیرالمپکس کی چاندی کا تمغہ جیتنے والی بھاوینا نے فائنل میں نائجیریا کی کرسٹیانا اکپیوئی کو 12-10، 11-2، 11-9 سے شکست دی۔ دوسری جانب 34 سالہ سونل بین نے کانسی کے تمغے کے پلے آف میں انگلینڈ کی سو بیلی کو 11-5، 11-2، 11-3 سے شکست دی۔

Published: undefined

باکسنگ میں یاسمین لمبوریا، محمد حسام الدین، روہت ٹوکاس کو اپنے اپنے وزن کے زمرے کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے یہ تینوں کھلاڑی صرف کانسی کا تمغہ ہی جیت سکے۔ ہندوستان کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ نکہت زرین، نیتو گنگھاس، امیت پنگھل اور ساگر اہلاوت فائنل میں پہنچ چکے ہیں، لہذا ان کا کم از کم چاندی کا تمغہ جیتنا یقینی ہے۔

ٹیم انڈیا نے لان بالز کے مردوں کے ٹیم ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ فائنل میں سنیل، نونیت، چندن اور دنیش کی قیادت والی ٹیم کو شمالی آئرلینڈ نے شکست دی۔ دوسری جانب پرینکا گوسوامی نے 10 کلومیٹر واک میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ پرینکا نے یہ فاصلہ 43 منٹ اور 38.82 سیکنڈ میں طے کیا۔ وہیں، اویناش مکند سبلے نے 3000 میٹر ’اسٹیپل چیز‘ میں ہندوستان کے لیے چاندی کا تمغہ جیتا۔

Published: undefined

ہندوستان نے گزشتہ روز کل 14 تمغے جیتے اور میڈل ٹیلی میں وہ اب پانچویں مقام پر ہے۔ ہندوستان نے اب تک 13 طلائی، 11 نقرئی اور 16 کانسی کے تمغے (کل 40 تمغے) حاصل کئے ہیں۔ آسٹریلیا 59 طلائی، 46 نقرئی اور 50 کانسی کے تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ دوسری جانب میزبان انگلینڈ 50 طلائی کے ساتھ دوسرے اور کینیڈا 22 طلائی تمغوں کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ ہندوستان سے ایک مقام اوپر چوتھے نمبر پر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined