انگلینڈ کے برمنگھم میں کھیلے جا رہے 22ویں کامن ویلتھ گیمز کا آج یعنی 8 اگست کو آخری دن ہے۔ آج ہی ان کھیلوں کا اختتام ہو جائے گا اور اختتامی تقریب کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ اس اختتامی تقریب میں ایک بار پھر سبھی ممالک کے نئے پرچم بردار دکھائی دیں گے۔ ہندوستان کی طرف سے اختتامی تقریب میں پرچم بردار خاتون باکسر نکہت زرین اور ٹیبل ٹینس کھلاڑی شرت کمل ہوں گے۔ قابل ذکر ہے کہ افتتاحی تقریب میں بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو اور مرد ہاکی ٹیم کے کپتان منپریت سنگھ نے ہندوستان کے لیے پرچم برداری کی تھی۔ ہندوستانی ٹیم کے چیف راجیش بھنڈاری نے اختتامی تقریب میں نکہت زرین اور شرت کمل کے ذریعہ پرچم برداری کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اس بار کامن ویلتھ گیمز میں باکسر نکہت زرین نے طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔ نکہت نے 50-48 کلو فلائی ویٹ کے فائنل میں شمالی آئرلینڈ کی کارلی ایم سی ناؤل کو 0-5 سے شکست دی تھی۔ ہندوستانی ٹیم کا یہ باکسنگ میں تیسرا طلائی تمغہ رہا تھا۔ دوسری طرف 40 سالہ شرت کمل نے ٹیبل ٹینس کے کھیل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مجموعی طور پر 4 تمغے اپنے نام کیے۔ انھوں نے مرد ٹیم اور مکسڈ ٹیم میں طلائی تمغہ، جب کہ مرد ڈبلز میں نقرئی تمغہ حاصل کیا۔ انھیں ابھی مرد سنگلز کے طلائی تمغہ کے لیے میچ میں کھیلنا باقی ہے، یعنی ایک تمغہ یقینی ہے۔
Published: undefined
ہندوستان نے دسویں دن یعنی اتوار کو مجموعی طور پر 15 تمغے حاصل کیے تھے۔ گیارہویں دن ہندوستان نے طلائی تمغہ سے کھاتہ کھولا۔ اس کے ساتھ ہندوستان اب میڈل کی فہرست میں چوتھے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ ہندوستان کے نام 19 طلائی تمغے، 15 نقرئی تمغے اور 22 کانسے کے تمغے ہیں۔ میڈل کی فہرست میں 66 طلائی تمغے، 55 نقرئی اور 53 کانسے کے تمغوں کے ساتھ آسٹریلیا ٹاپ پر ہے۔ میزبان انگلینڈ 55 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے اور کناڈا 22 طلائی تمغوں کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔ نیوزی لینڈ ہندوستان سے ایک مقام نیچے یعنی پانچویں پائیدان پر ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined