بنگلورو: کرناٹک حکومت نے کورونا سے جنگ میں راحت کے کاموں کے لئے فنڈز اکٹھا کرنے کے مقصد سے یونائیٹڈ کرناٹک شطرنج یونین (اےآئی سی ایف) کے ساتھ مل کر موبائل پریمیئر لیگ (ایم پي ایل) کے ذریعے آن لائن شطرنج ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا اور اس ٹورنامنٹ سے 15 لاکھ روپے جمع کیے گئے۔
Published: undefined
چیك میٹ كووڈ چیس ٹورنامنٹ دو اور تین مئی کو ایم پی ایل ایپ کے ذریعے منعقد کیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ سے جمع کی گئی رقم کو وزیر اعلی راحت فنڈ میں عطیہ کر دیا جائے گا۔ اس آن لائن شطرنج ٹورنامنٹ میں ہندوستان کا کوئی بھی شہری 50 روپے کی فیس کے ساتھ حصہ لے سکتا تھا۔ ٹورنامنٹ کی کل انعامی رقم 10 لاکھ روپے تھی۔ اس ٹورنامنٹ کے لئے کل 19245 کھلاڑیوں نے اپنا رجسٹریشن کرایا تھا۔
Published: undefined
چیس گرینڈ ماسٹر انکت راجپارا نے ٹائٹل جیت لیا اور انہیں ایک لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔ گرینڈ ماسٹر بھکتی کلکرنی نے خواتین کی کلاس میں اور شکنتلا دیوی نے 60 سال سے زیادہ کی عمر میں خطاب جیتا۔ دونوں کو 25-25 ہزار روپے دیئے گئے۔
Published: undefined
ٹورنامنٹ میں ایم پي ایل ایپ میں کل دو لاکھ 37 ہزار میچ کھیلے گئے۔ 10 ہزار کی رینکنگ تک سب کو کل انعامی رقم سے نقد انعام دیئے گئے۔ ٹورنامنٹ میں ہر بازی اسپیڈ چیس فارمیٹ میں کھیلی گئی اور ہر کھلاڑی کو تین تین منٹ ملے۔ فاتح کا فیصلہ دو دن میں جیتی گئی زیادہ سے زیادہ بازی کی بنیاد پر کیا گیا۔
Published: undefined
کرناٹک کے وزیر کھیل سی ٹی روی نے کہا کہ میں اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کا شکریہ اور فاتحین کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اس مشکل دور میں ہم سب کو مضبوط ہوکر متحد رہنا ہے۔ کورونا کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی زندگی دشوار ہو گئی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس سے ملنے والی رقم وزیر اعلی راحت فنڈ میں دی جائے گی۔
Published: undefined
یونائیٹڈ کرناٹک شطرنج یونین کے سکریٹری آر ہنومنت نے کہا کہ ہم حکومت اور ایم پي ایل کی جانب سے منعقد کیے گئے اس ٹورنامنٹ کی تعریف کرتے ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں نے اس آن لائن ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔ ایم پی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سائیں سرینواس کرن نے کہا کہ ہم کرناٹک حکومت کی اس پہل سے جڑ کر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ یہ وقت ہے جب پورے ملک کو ایک ہوکر اس وبا سے لڑنے کی ضرورت ہے۔ اس ٹورنامنٹ سے جمع ہوئی رقم وزیر اعلی راحت فنڈ میں جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز