شطرنج عالمی کپ کے فائنل میں آج ہندوستان کے رمیش بابو پرگنان نندا کو دنیا کے نمبر وَن کھلاڑی ناروے کے میگنس کارلسن نے شکست دے دی۔ اس شکست کے ساتھ ہی پرگنان نندا کے عالمی چمپئن بننے کا خواب چکناچور ہو گیا۔ ٹائی بریکر میں پہلے گیم میں پرگنان نندا کو ہار کا سامنا کرنا پڑا، اور اس کے ساتھ ہی ان کے لیے واپسی بے حد مشکل ہو گئی تھی۔ اگلا گیم کارلسن نے ڈرا کرایا اور میچ اپنے نام کر لیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کلاسیکل فارمیٹ میں دونوں مقابلے ڈرا رہے تھے۔ ایسے میں یہ میچ ٹائی بریکر میں پہنچا اور یہاں جیت حاصل کر کارلسن نے عالمی چمپئن بننے کا فخر حاصل کیا۔
Published: undefined
بہرحال، پرگنان نندا بھلے ہی عالمی چمپئن نہیں بن سکے، لیکن نائب فاتح بن کر دنیا کا نمبر-2 شطرنج کھلاڑی ہونے کا سہرا تو ان کے سر سج ہی گیا ہے۔ تیسرے مقام پر امریکہ کے فیبیانو کاروانا رہے، جبکہ چوتھا مقام آذربائیجان کے نجات اباسوو کو حاصل ہوا۔ پرگنان نندا کی بہترین کارکردگی کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی نے انھیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پرگنان نے کارلسن کو سخت مقابلہ دیا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ فائنل میچ کے تیسرے دن ٹائی بریکر میں پرگنان نندا سفید مہروں کے ساتھ پہلا گیم ہار گئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی ان کی شکست تقریباً طے ہو گئی تھی، کیونکہ کارلسن کے خلاف سیاہ مہروں کے ساتھ اگلا گیم جیتنا ان کے لیے بے حد مشکل تھا۔ آخر میں ہوا بھی ایسا ہی۔ کارلسن نے سفید مہروں کے ساتھ بے حد دفاعی کھیل دکھایا اور شروعات سے ہی قلعہ بندی کر کے وقت ضائع کرتے رہے۔ آخر میں یہ گیم ڈرا پر ختم ہوا اور پہلا گیم جیتنے والے کارلسن نے میچ اپنے نام کر لیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز