جنیوا / نئی دہلی: بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے کہا ہے کہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اگلے سال جولائی میں ہونے والے اگلے اولمپکس کی شکل کیسی ہوگی اس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
Published: undefined
ٹوکیو اولمپکس اس سال 24 جولائی سے 9 اگست تک ہونا تھا، لیکن کورونا وائرس 'كووڈ -19' کے پیش نظر اگلے سال تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔ اب اس کا انعقاد 23 جولائی سے 8 اگست 2021 تک کیا جائے گا۔
آئی او سی کے صدر تھامس باک نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ پہلی بار ہے جب اولمپک کھیلوں کا انعقاد سے گریز کیا گیا ہے۔ یہ اولمپکس انسانیت اور یکجہتی کا جشن ہو گا۔
Published: undefined
باک نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کھیل محفوظ ماحول میں منعقد کرنا ضروری ہیں۔ اب اس میں ایک سال اور دو ماہ کا وقت ہے۔ محفوظ اولمپکس کے انعقاد کے لئے کیا اقدامات کرنے ہوں گے اس کا ابھی سے قیاس لگانا جلد بازی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اولمپک کھیلوں کے محفوظ انعقاد کے لئے ایک مشترکہ ورکنگ کمیٹی کا قیام کیا گیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ماہرین بھی اس کا حصہ ہیں۔ آئی او سی گیمز کے لئے محفوظ انعقاد کے لئے ڈبلیو ایچ او کی سفارش پر منحصر ہے۔ اس مفاہمت کی یادداشت فزیکل سرگرمیوں کو فروغ دینے اور غیر متردی بیماریوں کے کنٹرول کے سلسلے میں ہے۔ باک اور عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیدروس گیبريسس نے اس پر دستخط کیے۔
Published: undefined
باک نے کہا کہ یہ مفاہمت آئی او سی اور ڈبلیو ایچ او کے پرانے تعاون کو مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ دونوں کا مقصد ایک ہی ہے- جسمانی سرگرمیوں اور صحت کو فروغ دینا۔ دونوں تنظیم مل کر كووڈ -19 کے چیلنجوں کا مقابلہ کر سکتی ہیں اور اس سے پیدا ہوئے مواقع کا فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وبا نےاچھی صحت کی اہمیت ثابت کر دی ہے۔ جن کی صحت بہتر ہے وہ بیماری کا اچھی طرح سامنا کر رہے ہیں۔ صرف غیر متعدی بیماری ہی نہیں، وائرس سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے تناظر میں بھی یہ کھیل- کود کم لاگت میں صحت مند رہنے کا متاثر کن ذریعہ ہے۔
Published: undefined
آئی او سی چیف باک نے حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ کھیل کو فروغ دینے میں مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں سے نہ صرف معیشت کو رفتار ملتی ہے بلکہ اس کے صحت اور سماجی عنصر بھی ہیں۔ ڈاکٹر ٹیدروس نے کہا کہ کھیل کود پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او اور آئی او سی تین دہائی سے زیادہ وقت سے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ یہ مفاہمت نامہ اسی رشتے کو اور آگے بڑھائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز