کھیل

پانچ بار کے چیمپین برازیل کا فیفا عالمی کپ کا سفر ختم

بلجیم نے عالمی کپ کی تاریخ میں برازیل کو شکست دے کر دوسری بار سیمی فائنل میں پہنچا ہے جبکہ فرانس دو بار کا عالمی چیمپین ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جمعہ کو فیفا عالمی کپ کے دونوں کواٹر فائنل مقابلے کھیلے گئے، پہلے مقابلہ میں فرانس نے اروگوے کو شکست دی جبکہ دوسرے مقابلہ میں پانچ بار کی چیمپین برازیل کو ہرا کر بلجیم نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

فرانس نے بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے رافیل ورانے اور ایٹون گرزمین کے دونوں ہاف میں کئے گئے ایک ایک گول کی بدولت یروگوئے کو کوارٹر فائنل مقابلہ میں جمعہ کو 0-2 سے فیفا عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخل ہوگیا ہے۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں بیلجیم نے پانچ مرتبہ کی چیمپئن برازیل کو دو، ایک سے شکست دے کرسیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

Published: 07 Jul 2018, 9:19 AM IST

میچ کے پہلے ہاف میں برازیل کے مڈفیلڈر فرنانڈینہو نے اون گول کر کے حریف بیلجیم کو برتری دلائی۔ ورلڈ کپ مقابلوں میں کسی بھی برازیلین کھلاڑی کا یہ دوسرا ’سیلف گول‘ہے، اس سے قبل 2014 میں مارسیلو نے کروشیا کے خلاف میچ میں ’سیلف گول‘ کیا تھا۔

31 ویں منٹ میں بیلجیم کے اسٹرائیکر کیون ڈی بروینے نے گول کرکے ٹیم کی برتری ڈبل کر دی اور پہلا ہاف اسی اسکور پر ختم ہوا برازیل کی ٹیم کو ورلڈ کپ کے گیارہ میچوں میں دو گول کے خسارے میں جانے کے بعد 10میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

برازیل کے ریناٹو آگسٹو نے گول کرکے حریف ٹیم کی برتری تو کم کردی لیکن مزید کوئی گول نہ ہونے کے باعث بیلجیم نے میچ دو، ایک سے جیت کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا اور برازیل کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ برازیل نے پچھلے چار ورلڈ کپ مقابلوں میں سے تین میں بیلجیم کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ ورلڈ کپ میں برازیل کا یہ مسلسل ساتواں کوارٹر فائنل تھا جن میں سے اُسے 2006 پھر 2010 اوراس کے بعد آج کے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Published: 07 Jul 2018, 9:19 AM IST

ادھر پہلے کواٹر فائنل میں سال 1998 میں اپنی میزبانی میں صرف ایک بار عالمی کپ جیتنے والے فرانس نے 1930 اور 1950 میں دو بار عالمی کپ خطاب جیتنے والے اروگوے کو ٹورنامنٹ سےباہر دیا۔ فرانس نے اس طرح چھٹی مرتبہ عالمی کپ کےسیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ فرانس 2006 کے بعد سے پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچا ہے۔ فرانس نے اس کے علاوہ 1950، 1982 اور 1986 میں بھی سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

Published: 07 Jul 2018, 9:19 AM IST

اس عالمی کپ میں ابھی تک اپنے سبھی میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچے اروگوے کی مہم کو فرانس نے بہترین ڈیفنس سے تھام دیا۔ اس شکست کے ساتھ اروگوے کا چھٹی مرتبہ سیمی فائنل میں جانے کا خواب ٹوٹ گیا۔ اس نے دو بار خطاب جیتنے کے بعد علاوہ 1954، 1970 اور 2010 کے عالمی کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ اس جیت کے ساتھ فرانس کے کھلاڑیوں اور مداحوں میں جہاں جشن اور خوشی کا ماحول تھا وہیں اروگوے کے کھلاڑی اور مداح پھوٹ پھوٹ کر رو رہے تھے۔ میچ ختم ہونے سے قبل ہی اروگوے کے کچھ کھلاڑیوں نے رونا شروع کردیا تھا۔ انہیں اس بات کا اندازہ ہوچکا تھا کہ وہ عالمی کپ سےباہر ہورہے ہیں۔

Published: 07 Jul 2018, 9:19 AM IST

جنوبی امریکی ملک یوروگوے کی ٹیم نے آخری 16 میچ میں رونالڈو کی پروتگالی ٹیم کو 1-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ اروگوے نے اس میچ سے پلے چار میچوں میں محض ایک گول کھایا تھا لیکن فرانس نے اسے دو گول سے شکست دے دی۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: 07 Jul 2018, 9:19 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 Jul 2018, 9:19 AM IST