ٹوکیو: ہندوستان کے پہلوان بجرنگ پونیا نے ٹوکیو اولمپک میں تیسری پوزیشن کے مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہفتہ کے روز قازقستان کے کھلاڑی دولت نیاز بیکوف کو 0-8 سے شکست دے کر کانسہ کا تمغہ جیت لیا۔ ہندوستان کا ٹوکیو اولمپک میں مجموعی طور پر یہ چھٹا تمغہ ہے اور اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے 2012 کے لندن اولمپک میں اپنے چھ تمغوں کی بہترین کارکردگی کی برابری کرلی ہے۔ ہندوستان کے پہلوان بجرنگ پونیا کے مردوں کے فری اسٹائل 65 کلوگرام زمرے میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر ان کے والد نے اپنی خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میرے بیٹے نے میرا خواب پورا کردیا‘‘۔
Published: undefined
ٹوکیو اولمپک میں کانسہ کے تمغے کے لئے ہندوستان کے بجرنگ پونیا اور قزاقستان کے نیاز بیکوف آمنے سامنے تھے۔ شروعات میں دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کسی بھی کھلاڑی نے کوئی پوائنٹ نیں لیا لیکن بجرنگ نے مسلسل کوشش کی اور قزاقستان کے پہلوان کے پیسی ویٹی پنالٹی پر ایک پوائنٹ لے لیا۔ نیاز بیکوف نے پھر کافی کوشش لیکن پونیا نے انہیں ایک بھی موقع نہیں دیا اور پہلے راونڈ میں شاندار طریقہ سے دو ۔دو پوائنٹ جمع کرتے ہوئے چار پوائنٹ حاصل کئے اور مقابلے میں سبقت حاصل کرلی۔ آخر میں بجرنگ پونیا نے کمال ہی کر دیا اور انہیں حریف کھلاڑی کو ایک بھی پوائنٹ لینے کا موقع نہیں دیا اور میچ 0-8 سے جیت لیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز