ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے ایک بار پھر تاریخ رقم کرتے ہوئے سنگاپور اوپن کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔ سنگاپور اوپن سپر-500 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے سنگلز کے فائنل میں انھوں نے چین کی وانگ جھی کو شکست دی۔ یہ مقابلہ پی وی سندھو نے 9-21، 21-11 اور 15-21 سے جیتا۔ سندھو نے اس سال یہ پہلا سپر-500 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیتا ہے۔ اس سے پہلے سندھو نے دو سپر-300 ٹورنامنٹ سید مودی انٹرنیشنل اور سوئس اوپن کا خطاب جیتا تھا۔ سندھو نے سنگاپور اوپن جیت کر کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ کا دعویٰ بھی مضبوط کر لیا ہے۔
Published: undefined
سنگاپور اوپن کے ویمن سنگلز کے فائنل میں چین کی وانگ جھی نے سندھو کو زبردست ٹکر دی تھی۔ انھوں نے پہلے گیم میں شاندار شروعات کی اور لگاتار دو پوائنٹ حاصل کیے تھے۔ لیکن اس کے بعد سندھو نے نیٹ پر شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے زبردست واپسی کی اور لگاتار 13 پوائنٹس حاصل کیے۔ پھر پی وی سندھو نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور پہلا گیم بہت آسانی کے ساتھ 9-21 سے جیت لیا۔
Published: undefined
دوسرے گیم میں وانگ جھی نے زبردست واپسی کی اور لگاتار 6 پوائنٹس حاصل کیے۔ حالانکہ اس کے بعد سندھو نے 2 پوائنٹس لے کر اس فرق کو کم کر دیا۔ لیکن وانگ جھی نے نیٹ اور کراس کورٹ پر دمدار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سبقت کو 8 پوائنٹس سے زیادہ کر لیا اور پھر 21-11 سے دوسرا گیم جیت لیا۔ تیسرے گیم میں بھی چین کی وانگ جھی نے اچھی شروعات کی اور 3 پوائنٹس حاصل کیے۔ فائنل میں پہلی بار سندھو پیچھے ہو گئیں، لیکن اس کے بعد وانگ نے غلطی کی اور سندھو نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلے سبقت کو کم کیا اور پھر خود ایک پوائنٹ کی سبقت حاصل کر لی۔ تیسرے گیم میں بریک کے وقت سندھو 6-11 سے آگے تھیں۔ لیکن اس کے بعد چینی کھلاڑی نے لگاتار 3 پوائنٹ حاصل کر لیے اور سبقت کو 2 پوائنٹ تک محدود کر دیا۔ اس کے باوجود دباؤ میں سندھو بکھری نہیں اور دوبارہ 4 پوائنٹ کی سبقت لے لی اور تیسرا گیم 15-21 سے اپنے نام کرتے ہوئے سنگاپور اوپن کا خطاب جیت لیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز