کھیل

پیرس اولمپکس میں منو بھاکر نے رقم کی تاریخ، ایک اولمپکس میں 2 تمغے جیتنے والی پہلی ہندوستانی، سربجوت سنگھ کے ساتھ کیا کمال

پیرس: منو بھاکر نے اپنے ساتھی سربجوت سنگھ کے ساتھ 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ منو بھاکر ایک اولمپکس میں دو تمغے جیتنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی ہیں

<div class="paragraphs"><p>منو بھاکر اور سربجوت سنگھ / Getty Images</p></div>

منو بھاکر اور سربجوت سنگھ / Getty Images

 
Charles McQuillan

پیرس: منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کی جوڑی نے پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کر دی ہے۔ دونوں نے 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں اوہ یہ جن اور لی وونو کو شکست دے کر کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ ہندوستانی جوڑی نے یہ میچ سخت مقابلہ کے بعد 16-10 سے جیتا۔ منو بھاکر ایک ہی اولمپکس میں دو تمغے جیتنے والی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔

Published: undefined

پیرس اولمپکس 2024 کے چوتھے روز شائقین کی نظریں ایک بار پھر منو بھاکر پر مرکوز تھیں۔ وہ آج (30 جولائی) 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم برانز میڈل میچ میں ہندوستان کے سربجوت سنگھ کے ساتھ کھیلنے آئی تھیں۔ اس سے قبل منو نے پیرس اولمپکس میں 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا، وہ یہ تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی شوٹر بنی تھیں۔ منو نے فائنل میں کل 221.7 پوائنٹس حاصل کئے تھے۔

Published: undefined

یہ موجودہ پیرس اولمپکس میں ہندوستان کا پہلا تمغہ بھی تھا۔ اس کے علاوہ اولمپک کی تاریخ میں شوٹنگ میں ہندوستان کا یہ پانچواں تمغہ تھا۔ تاہم آج منو نے ایک اور تمغہ جیت کر ایک اور تاریخ رقم کر دی۔ اس کے ساتھ ہی اب انہوں نے شوٹنگ میں مجموعی تمغوں کی تعداد 6 کر دی ہے۔ سشیل کمار اور پی وی سندھو نے ضرور دو دو تمغے جیتے ہیں لیکن یہ تمغے مختلف اولمپک کھیلوں میں آئے تھے۔

Published: undefined

اولمپک کی تاریخ میں شوٹنگ میں منو نے ہندوستان کا پانچواں تمغہ جیتا، اس سے پہلے راجیہ وردھن سنگھ راٹھوڑ (سلور میڈل، ایتھنز 2004)، ابھینو بندرا (گولڈ میڈل، بیجنگ اولمپکس 2008)، گگن نارنگ (کانسے کا تمغہ لندن اولمپکس 2012)، وجے کمار (سلور میڈل، لندن اولمپکس 2012) نے شوٹنگ میں تمغے جیتے تھے۔

منو بھاکر کا یہ دوسرا اولمپکس ہے۔ اس نے آخری ٹوکیو اولمپکس 2020 میں ڈیبیو کیا تھا لیکن 10 میٹر ایئر پسٹل کوالیفکیشن راؤنڈ کے دوران اس کا پسٹل خراب ہو گئی تھی، اس وجہ سے وہ پچھلی بار تمغہ نہیں جیت سکی تھیں لیکن اس بار مانو نے اپنی پوری طاقت دکھائی اور تمغے پر نشانہ لگایا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined