کھیل

ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان نے 71 تمغے جیت کر رقم کی تاریخ، اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

ہندوستان نے ایشین گیمز میں تاریخ رقم کرتے ہوئے 71 تمغے حاصل کیے ہیں اور زیادہ تمغوں کا اپنا ریکارڈ توڑ دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

ہانگزو: ہندوستان نے ایشین گیمز میں تاریخ رقم کرتے ہوئے 71 تمغے حاصل کیے ہیں اور زیادہ تمغوں کا اپنا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں منعقدہ 2018 کے ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان نے کل 70 تمغے جیتے تھے لیکن اس بار ہندوستان نے اب تک کل 71 تمغے جیت لیے ہیں۔

Published: undefined

ہندوستان نے جیسے ہی 4 اکتوبر کو تیر اندازی کے کمپاؤنڈ مکسڈ ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا، یہ ایشیاڈ میں اس کا 71 واں تمغہ تھا، جس سے نئی تاریخ رقم ہو گئی۔ 1951 میں ہندوستان نے ایشین گیمز میں کل 51 تمغے جیتنے کا ریکارڈ بنایا تھا جن میں سے 15 گولڈ میڈل تھے۔

Published: undefined

چین کے ہانگزو میں جاری ایشین گیمز 2022 میں ہندوستان نے سونے کے 16، چاندی کے 26 اور کانسی کا 29 تمغہ، مجموعی طور پر کل 71 تمغے جیت لیے ہیں۔ وہیں اگر جکارتہ کے ایشین گیمز 2018 کی بات کریں تو ہندوستان نے 16 گولڈ، 23 سلور اور 31 برانز میڈل، کل 70 تمغے حاصل کیے تھے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ہندوستان کے پیدل چال کھلاڑی منجو رانی اور رام بابو نے بدھ کو 35 کلومیٹر مکسڈ ٹیم ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتا، اس طرح 2018 کے کھیلوں میں ہندوستان کے 70 تمغوں کی تعداد برابر ہوگئی۔ اس کے بعد اوجس دیوتلے اور جیوتی سریکھا وینم کی کمپاؤنڈ مکسڈ تیر اندازی ٹیم نے گولڈ میڈل جیتا، جو جاری گیمز میں ہندوستان کا 71 واں تمغہ ہے۔ ہندوستان کے چیف آف مشن بھوپیندر سنگھ باجوہ نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہندوستان نے ایشین گیمز میں تمغوں کی تعداد میں 70 کا ہندسہ عبور کر کے اپنی اب تک کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور مزید تمغے آنے باقی ہیں۔

Published: undefined

ہندوستان نے ایشیائی کھیلوں میں اپنا اب تک کا سب سے بڑا دستہ بھیجا ہے اور اس نے براعظمی مقابلے میں 100 تمغوں کا ہندسہ عبور کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ ہانگزو ایشین گیمز کے لیے ہندوستان کا نعرہ بھی ’اب کی بار، سو پار‘ ہے۔ ہندوستان نے اب تک 16 طلائی، 26 چاندی اور 29 کانسی کے تمغے جیتے ہیں، اب کھیلوں کے چار باقی ہیں اور ہندوستان کو مزید تمغے ملنے کی امید ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined