کھیل

کشمیر سے کنیا کماری تک ایشیا کی سب سے طویل سائیکل ریس بخشی اسٹیڈیم سے روانہ

اس موقعے پر صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کی جو یہ ریس ہے یہ دکھاتی ہے کہ لوگوں میں بہت زیادہ جذبہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این آئی</p></div>

تصویر یو این آئی

 

سری نگر: کشمیر سے کنیا کماری تک ایشیا کی سب سے طویل سائیکل ریس کو بدھ کی صبح یہاں بخشی اسٹیڈیم سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ اس موقعے پر صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کی جو یہ ریس ہے یہ دکھاتی ہے کہ لوگوں میں بہت زیادہ جذبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر جذبہ موجود ہے تو کچھ کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

موصوف صوبائی کمشنر نے کہا کہ جموں وکشمیر کے نوجوان اسپورٹس میں بہت آگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس کے مختلف شعبوں میں اپنا نام کمایا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اسپورٹس کونسل بہت ہی سرگرم ہیں اور تمام پنچایتوں میں کھیل کے میدان بنائے گئے ہیں اگر کہیں نہیں بنا تو مجھے اس کے بارے میں مطلع کیا جائے۔

Published: undefined

سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھلنے کے بارے میں پوچھے جانے پر وجے کمار بدھوری نے کہا کہ اسکولوں کے کھلنے کے لئے تمام تر تیاریاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکول ٹائمنگ میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ اسمارٹ سٹی کے پیش نظر جو کئی کام چل رہے ہیں، اس سے ٹریفک جام کا مسئلہ پیش نہ آسکے۔ پراپرٹی ٹیکس کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں اور زرعی اراضی پر پراپرٹی ٹیکس لاگو نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined