کھیل

ایشیائی کھیل: نیپال نے منگولیا کے خلاف کی رنوں کی بارش، ٹی-20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم

نیپال نے تین وکٹوں پر 314 رنز بنا کر ٹی-20 کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ نیپال کے کشال مالا نے 137، دپندر سنگھ نے 52 اور کپتان روہت پاؤڈل نے 61 رنز بنا کر منگولیا کی گیندبازی کی کمر توڑ دی

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

نیپال نے ایشیائی کھیلوں میں منگولیا کے خلاف تین وکٹوں پر 314 رنز بنا کر ٹی-20 کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ نیپال کے کشال مالا نے 50 گیندوں پر ناقابل شکست 137 رنز، دینپدر سنگھ نے 10 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 52 رنز اور کپتان روہت پاؤڈل نے 27 گیندوں پر 61 رنز بنا کر حریف ٹیم کی گیندبازی کو روند ڈالا۔ یاد رہے کہ ایشین گیمز میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کرکٹ کو شامل کیا گیا۔

Published: undefined

دریں اثنا، نیپالی بلے باز دیپندر سنگھ ایری نے یووراج سنگھ کا تیز ترین نصف سنچری کا 16 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے۔ یہ ٹی ٹوئنٹی میں سب سے بڑا اسکور ہے۔ دوسرے بلے باز کشال مالا نے 50 گیندوں پر 137 رنز بنائے اور تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے صرف 34 گیندوں میں سنچری بنائی اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما (35 گیندوں) کو دوسرے نمبر پر دھکیل دیا۔

Published: undefined

اس بڑے ہدف کے جواب میں منگولیا کی ٹیم 13.1 اوورز میں 41 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور نیپال نے 273 رنز سے جیت حاصل کی، جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اس کی اب تک کی سب سے بڑی جیت ہے۔ نیپالی بلے باز دیپندر سنگھ نے سابق ہندوستانی آل راؤنڈر یوراج کے تقریباً 16 سال پرانے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 50 رنز کے ریکارڈ کو اپنے نام کر لیا۔

یوراج کی یہ اننگز 2007 کے ٹی-20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف آئی تھی جس میں انہوں نے صرف 12 گیندوں میں نصف سنچری بنائی تھی۔ یوراج کی یادگار اننگز میں اسٹورٹ براڈ کے ایک اوور میں چھ چھکے سمیت تین چوکے اور سات چھکے شامل تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined