ہانگزو: ایشین گیمز2023 میں ہندوستانی خواتین کی کبڈی ٹیم نے جمعہ کو سیمی فائنل میچ میں نیپال کو 61-17 سے شکست دے کر کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ ہندوستان نے اپنی سب سے بڑی جیت درج کرتے ہوئے مسلسل چوتھی بار ایشین گیمز کبڈی مقابلے کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
Published: undefined
ہندوستانی کبڈی ٹیم ہفتہ کو فائنل میں ایران اور چینی تائپے کے درمیان سیمی فائنل میچ کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔ آج یہاں ژیااوشان گوالی اسپورٹسسنٹر میں کھیلے گئے یکطرفہ میچ میں ہندوستان نے نیپال کو پانچ بار آل آؤٹ کیا، جبکہ نیپال کی کبڈی ٹیم پورے میچ میں انتہائی متوازن ہندوستانی ٹیم کے خلاف جدوجہد کرتی نظر آئی۔
Published: undefined
ریتو نیگی کی قیادت میں ہندوستانی خواتین ٹیم نے نیپال کے خلاف انتہائی جارحانہ انداز میں آغاز کیا۔ پوجا ہاتھ والا کے دمدار ریڈ کی بدولت ہندوستان نے نیپال کو میچ شروع ہونے کے چند ہی منٹوں میں آل آؤٹ کر دیا اور 14-5 کی برتری حاصل کر لی۔ ہندوستانی ریڈروں نے مسلسل نیپال پر دباؤ برقرار رکھا اور جلد ہی میچ میں دوسری بار مخالف ٹیم کو آل آؤٹ کر دیا۔ ہاف ٹائم تک ہندوستان نے 29-10 کے اسکور کے ساتھ 19 پوائنٹس کی بڑی برتری حاصل کر لی تھی۔
Published: undefined
پہلے ہاف میں پوجا ہاتھ والا اور پشپا کے زبردست ریڈ کا نیپال کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ وہیں ندھی شرما نے بھی ہندوستان کے پوائنٹس میں تیزی سے اضافہ کیا۔ دوسرے ہاف میں بھی پوجا اور پشپا نے لگاتار پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے نیپال کی ٹیم کو تیسری بار آل آؤٹ کیا۔ اس دوران ندھی شرما نے کچھ پوائنٹس جمع کئے اور سیمی فائنل میچ میں مخالف ٹیم پرہندوستانی ٹیم واضح طور پرحاوی رہی۔
Published: undefined
میچ کا باقاعدہ وقت ختم ہونے سے قبل ہندوستانی خواتین کبڈی ٹیم نے نیپال کو مزید دو بار آل آؤٹ کیا۔ اس طرح ہندوستانی خواتین ٹیم نے آخر کار 61-17 کے بڑے فرق سے جیت حاصل کی اور فائنل میں جگہ بنالی۔ سیمی فائنل میں نیپال کو شکست دینے سے پہلے ہندوستان نے چینی تائپے کے خلاف پہلا میچ (34-34) ڈرا کھیلا اور پھر جنوبی کوریا (56-23) اور تھائی لینڈ (54-22) سے شکست دی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز