کھیل

کبڈی: ہندوستانی خواتین کو ملا نقرئی، طلائی تمغہ پر ایران کا قبضہ

جکارتہ: دو مرتبے کی چیمپئن ہندستانی خاتون کبڈی ٹیم کو بھی مضبوط ایران کے خلاف جمعہ کو ایشیائی کھیلوں میں اپنی بادشاہت گنوانی پڑ گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ذہانت سے بھر پور مقابلے میں ایران نے ہندستان کو 24-27 کے فرق سے ہرا دیا۔ اس طرح ہندستان کو سونے کے تمغے کے اس مقابلے میں چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔

18 ویں ایشیائی کھیلوں میں جہاں کبڈی مقابلے میں ہندستان کے دو طلائی یقینی مانے جا رہے تھے وہاں اس کی مردانہ اور زنانہ دونوں ٹیموں کو الٹے نتائج کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ جمعرات کو سات بار کی چیمپئن ہندستانی مردوں کی ٹیم کو ایران کے ہاتھوں سیمی فائنل میچ میں 18-27 سے شکست ہوگئی تھی۔ اس طرح ٹیم فائنل میں پہنچ ہی نہیں سکی۔

Published: undefined

خواتین نے فائنل میں داخل ہوکر طلائی تمغے کی توقع بندھا رکھی تھی لیکن حاوی انداز میں شروعات کے باوجود اتار چڑھاؤ سے بھرے میچ میں ایران کی خواتین نے کمال کی حکمت عملی دکھاتے ہوئے میچ محض تین پوائنٹس کے فرق سے جیت کر طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined