بیونس آئرس: ارجنٹائن کی پریس رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک مسلح گینگ نے ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیم کے کپتان لیونل میسی کی اہلیہ انتونیلا کے خاندان کی ایک دکان پر فائرنگ کی ہے اور 2022 ورلڈ کپ جیتنے والے کھلاڑی کے لیے دھمکی آمیز پیغام چھوڑا ہے۔
Published: undefined
اخبار ’روزاریو 3‘ نے رپورٹ شائع کی جس میں کہا گیا کہ یہ واقعہ جمعرات کی صبح میسی کے آبائی شہر روزاریو میں پیش آیا اور امکان ہے کہ فائرنگ صبح تین بجے کی گئی۔ کوئلے کے تھیلے کے ٹکڑے پر ایک دھمکی آمیز پیغام لکھا ہوا دیا گیا۔ پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ’’ میسی، ہم آپ کا انتظار کر رہے ہیں، جافکن ایک منشیات فروش ہے، اور وہ آپ کی اچھی دیکھ بھال نہیں کرے گا۔‘‘ ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دکان پر کم از کم 14 گولیاں چلائی گئیں اور حملہ آور موٹر سائیکل استعمال کر رہے تھے۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق یہ دکان میسی کی اہلیہ انتونیلا کے خاندان کی ملکیت ہے ۔ میسی نے 2017 میں انتونیلا سے شادی کی اور ان کے 3 بچے ہیں۔ بچوں کے نام تھیاگو، میتھیو اور تھیرو ہیں۔ جوڑے نے اپنا زیادہ تر وقت بارسلونا میں ایک ساتھ گزارا جہاں میسی 2021 میں پیرس سینٹ جرمین جانے سے قبل 21 سال تک کھیلے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined