کھیل

ایشین گیمز 2022 کے لیے ای اسپورٹس کے پروگرام کا اعلان

ہر ایونٹ میں جیتنے والوں کو طلائی، چاندی اور کانسی کے تمغے ملیں گے، چین کے شہر ہانگزو میں ہونے والے 19ویں ایشین گیمز میں ای سپورٹس میں 24 میڈل جیتے جا سکتے ہیں۔

فائل تصویر
فائل تصویر 

ہانگژو: ایشیائی کھیلوں 2022 کے منتظمین نے جمعہ کو یہاں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو 2021 کے دوران ایک پریس کانفرنس میں ہانگژو میں منعقد ہونے والے ایشین گیمز 2022 کے لیے ای-اسپورٹس شیڈول کا باضابطہ طور پر اعلان کیا۔ ایشین گیمز 2022 میں ای اسپورٹس کے 8 ایونٹس ہوں گے، جن میں فیفا آن لائن 4، پب جی موبائل ایشین گیمز ورژن، ایرینا آف ویلور ایشین گیمز ورژن، ڈوٹا 2، لیگ آف لیجنڈز، ڈریم تھری کنگز 2، ہرتھ اسٹون اور اسٹریٹ فائٹر V شامل ہیں۔

Published: undefined

ہر ایونٹ میں جیتنے والوں کو طلائی، چاندی اور کانسی کے تمغے ملیں گے۔ یعنی چین کے شہر ہانگزو میں ہونے والے 19ویں ایشین گیمز میں ای سپورٹس میں 24 میڈل جیتے جا سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined