کھیل

انجم چوپڑا: ون ڈے سنچری بنانے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی اور بیرون ملک ٹیسٹ سیریز جیتنے والی پہلی کپتان

انجم چوپڑا ایک منظم شخصیت کی مالک ہیں جس کی جھلک ان کے کھیل میں بھی نظر آتی ہے۔ وہ ایک بہترین بلے بازی تھیں، گیند بازی میں بھی انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

<div class="paragraphs"><p>انجم چوپڑا /آئی اے این ایس</p></div>

انجم چوپڑا /آئی اے این ایس

 

ایک زمانے میں کرکٹ کو صرف لڑکوں کا کھیل سمجھا جاتا تھا۔ وقت کےساتھ ساتھ کھیلوں کے حوالے سے صورتحال بدلنا شروع ہو ئی اور لڑکیوں نے بھی اس کھیل میں دلچسپی لینا شروع کردی اور پھر یہ کھیل لڑکیوں کے لیے کبھی رکاوٹ نہیں بنا۔ معاشرہ کی ذہنیت بدلی اور لڑکیوں نے کرکٹ و دیگر دوسرے کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا شروع کردیا۔

Published: undefined

اگرکرکٹ کی بات کی جائے تو خاتون کھلاڑیوں نے بھی ہمیشہ اس کھیل میں اپنی بہترین پرفارمینس پیش کیں۔ ’کرکٹ کی ملکہ‘ کی اصطلاح ایک ایسا لقب ہے جو گزشتہ برسوں میں بہت سی خواتین کرکٹرز کو دیا جاتا رہا ہے لیکن سب سے مشہور کھلاڑی آسٹریلوی کرکٹر بیلنڈا کلارک ہیں۔ انہیں اب تک کی عظیم ترین خواتین کرکٹرز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ لیکن ہندستان بھی اپنے بہترین کھلاڑیوں کے لئے جانا جاتا ہے۔ان کھلاڑیوں میں ایک مشہور نام انجم چوپڑا کا ہے جوہمیشہ سے ہی ملک کی سرفہرست خاتون کھلاڑیوں میں سے ایک رہی ہیں ۔

انجم چوپڑا نے اپنی زندگی کا آغاز ایک سازگار ماحول سے کیا۔ انجم چوپڑا ایک منظم شخصیت کی مالک ہیں جس کی جھلک ان کے کھیل میں بھی نظر آتی ہے۔ انجم چوپڑا ایک مضبوط بلے باز کے طور پر کھیلیں۔ انجم جہاں ایک بہترین بلے بازی تھیں وہیں گیند بازی میں بھی انہوں نے شاندار کارکردگی پیش کی۔ انجم کی بلے بازی میں پرفیکٹ ٹائمنگ ہوا کرتی تھی۔ آف اور سائیڈ پر یکساں طور پر آرام دہ اور پرسکون انداز میں گیند بازوں کا جواب دیا کرتی تھیں۔ چوپڑا عام طور پر ٹاپ آرڈر میں کہیں بھی بیٹنگ کر نے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

Published: undefined

انجم چوپڑا ہندستان کے لیے ون ڈے سنچری بنانے والی پہلی ہندستانی کھلاڑی ہیں اور بیرون ملک ٹیسٹ سیریز جیتنے والی پہلی کپتان ہیں۔ ہندوستان نے ان کی کپتانی میں 2002 میں جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ میچ جیتا تھا۔ 2002 میں ہندوستان میں انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز 5-0 سے وائٹ واش جیتنے والے پہلے کپتان کا شرف حاصل ہے۔ ہندستان کے لیے 100 ون ڈے کھیلنے والے پہلے کھلاڑی انجم چوپڑا ہی ہیں۔ ہندستان کے لیے 6 ورلڈ کپ (چار ون ڈے ورلڈ کپ اور دو ٹی ٹوئنٹی) کھیلنے والا پہلی خاتون کھلاڑی ہیں۔ جدید دور کی کرکٹ میں واحد کھلاڑی جنہوں نے ایک روزہ میچ  اور ٹی20 کے ساتھ 12 ٹیسٹ میچ کھیلیں۔بین الاقوامی اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے والی پہلی کھلاڑی جنہوں نے 2012-2013 میں جنوبی افریقہ خواتین کی ٹیم کے ساتھ بطور ٹیکنیکل کنسلٹنٹ کام کیا۔مردوں کے کرکٹ میچوں پر تبصرہ کرنے والی پہلی خاتون اسپورٹس کاسٹر اور کھلاڑی بھی انجم چوپڑا ہیں۔

Published: undefined

 انجم نے چھ ورلڈ کپ میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ ون ڈے میچ میں ایک ہزار رنز بنائے۔ انہیں پدم شری اور ارجن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ یہ انجم چوپڑا کی کامیابیاں اور اعزازات ہیں جو ہندوستانی خواتین ٹیم کی رکن، ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور اس وقت کرکٹ مبصر ہیں۔کرکٹ کی دنیا میں کامیابیاں سمیٹنے والے انجم کو حکومت ہند نے 2007 میں ’ارجن ایوارڈ‘ دیا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں 2014 میں ’پدم شری‘ سے بھی نوازا گیا ۔ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ’ایئر انڈیا‘ ٹیم کے لیے بھی  کھیلیں ۔ وہ 2000، 2005، 2009 میں 3 سال تک آئی سی سی پلیئر آف دی میچ رہی ہیں۔ انجم چوپڑ ا نے انگلینڈ کے خلاف کولکتہ میں 17 نومبر 1995 میں ٹسٹ میچوں کا آغاز کیا۔ انہوں نے اپنا آخری میچ انگلینڈ کے ہی خلاف  29 اگست 2006کو اپنا آخری ٹسٹ میچ کھیلا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف 12 فروری 1995 کو  انجم نے اپنا پہلا ایک روزہ میچ کھیلا جبکہ وانکھیڑے میں 16 مارچ 2012 کو انجم نے اپنا آخری میچ آسٹریلیا کے خلاف  کھیلا۔

Published: undefined

انجم آنے والی نسل کو اس بات  کی ترغیب دیتی ہیں کہ  کھیل کا میدان آپ کو ہر روز کچھ نیا سکھاتا ہے۔آپ یہ نہیں بتا سکتے کہ کون سا کھیل آپ کو کہاں لے جائے گا۔ یہ وہ موقع فراہم کرتا ہے جو کتابیں فراہم نہیں کر سکتیں۔  انجم چوپڑا 17 برس تک کرکٹ کھیلنے کے بعد یہ ترغیب دیتی ہیں  کہ ہر وہ لڑکی جو کسی بھی کھیل میں دلچسپی رکھتی ہے اسے کھیلنا چاہیے۔ آج کے مسابقتی دور میں  کھیلوں میں صنفی حدود کو توڑا جا چکا ہے۔ کرکٹ میں لڑکیوں کی تعداداور مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔ اب کھیلوں کے حوالے سے وقت بدل گیا ہے اور سوچ بدل گئی ہے۔ کھیلوں میں لڑکیوں کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔ اب وہ نہ صرف استاد، ڈاکٹر یا انجینئر بن رہی ہیں بلکہ کرکٹر اور کمنٹیٹر بھی بن رہی ہیں۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انجم  بطور کمنٹیٹر کامیاب اننگز کھیلی۔انہوں نے اپنے کیرئیر میں بطور ٹی وی پریزنٹر بھی بہت نام کمایا ۔ وہ پیشہ ورانہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے بہت پہلے ٹی وی اسٹوڈیوز میں نظر آتی تھیں۔ کئی بڑے مواقع پر اس ذمہ داری کو نبھاتے نظر آنے والی انجم آج ایک مکمل ٹی وی کمنٹیٹر بن چکی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined