کھیل

ایشیائی باکسنگ مقابلہ: پوجا اور امت نے ہندوستان کو دلائے طلائی تمغے

ایشیائی کھیلوں کی طلائی فاتح امت پنگھل اور پوجا رانی نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بینکاک میں ایشیائی باکسنگ مقابلہ کے آخری دن جمعہ کو ہندستان کو دو طلائی تمغہ دلا دیئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ایشیائی کھیلوں کی طلائی فاتح امت پنگھل اور پوجا رانی نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بینکاک میں ایشیائی باکسنگ مقابلہ کے آخری دن جمعہ کو ہندستان کو دو طلائی تمغہ دلا دیئے۔

ہندستان کے چھ مکے باز اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچے تھے جن میں سے امت پنگھل نے 52 کلوگرام کلاس میں اور پوجا نے 51 کلوگرام کلاس میں طلائی تمغہ جیتے۔ سمرنجيت کور کو 64 کلو، قومی چمپئن دیپک سنگھ کو 49 کلو گرام اور كوندر سنگھ بشٹ کو 56 کلوگرام کلاس اور اشیش کمار کو 75 کلو گرام کے فائنل میں ہار کر چاندی کا تمغہ سے اکتفا کرنا پڑا۔

Published: 26 Apr 2019, 8:10 PM IST

امت پنگھل نے جمعہ کو کوریا کے انكيو کم کو 52 کلوگرام وزن کلاس کے فائنل میں شکست دینے کے ساتھ ہندوستان کو ایشین باکسنگ چمپئن شپ کا پہلا طلائی تمغہ دلا دیا۔ امت نے گزشتہ سال ایشیائی کھیلوں کا طلائی تمغہ جیتا تھا۔ ہندستانی مکے باز نے فائنل میں اپنے کوریائی مخالف کو ججوں کے متفقہ فیصلے سے شکست دی۔ اس سال یہ امت کا مسلسل دوسرا طلائی تمغہ بھی ہے۔ اس سے پہلے فروری میں انہوں نے اسٹریڈجا میموریل ٹورنامنٹ میں بھی طلائی جیتا تھا۔ اس سال 49 کلو گرام سے 52 کلو وزن کی کلاس میں شامل ہونے کے بعد یہ ان کا پہلا بین الاقوامی ٹورنامنٹ بھی ہے۔

Published: 26 Apr 2019, 8:10 PM IST

ہندستان کے پہلے طلائی کے بعد پوجا نے غضب کا مظاہرہ کیا اور موجودہ عالمی چمپئن وانگ لینا کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ وانگ کے خلاف کوئی بھی پوجا کو زیادہ ٹکر نہیں دے رہا تھا لیکن اس ہندستانی مکے باز نے عالمی چمپئن کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔ اگرچہ قومی چمپئن دیپک سنگھ کو اپنے 49 کلو گرام کلاس میں سلور سے اکتفا کرنا پڑا۔ انہیں فائنل میں ازبکستان کے نودرجون نے شکست دے کر طلائی جیتا۔ سمرنجيت 64 کلو میں موجودہ عالمی چمپئن دوو دان سے ہار کر سلور پر رک گئی۔ كوندر کو ایشیائی کھیلوں کے چمپئن ازبکستان کے مراججبیك مرجاخالوو نے فائنل میں شکست دی۔ ہندستان نے اب تک مقابلہ میں دو طلائی، چار چاندی اور سات کانسی سمیت کل 13 تمغے جیت لئے ہیں۔ مرد باکسر نے ایک طلائی، تین چاندی اور تین کانسی جبکہ خاتون باکسر نے ایک طلائی، ایک چاندی اور چار کانسی جیتے ہیں۔

Published: 26 Apr 2019, 8:10 PM IST

مرد باکسر نے اس طرح 10 سال پہلے کے اپنی کارکردگی کو پیچھے چھوڑ دیا جب 2009 میں ہندستانی باکسر نے ایک طلائی، دو چاندی اور چار کانسی جیتے تھے۔ مرد کلاس میں شیوا تھاپا (60)، اشیش (69) اور ستیش کمار (91 سے زیادہ) اور عورتوں میں ایل سریتا دیوی (60)، منیشا (54)، نکہت زرين (51) اور سونیا چہل (57) نے کانسی کا تمغہ جیتے۔

Published: 26 Apr 2019, 8:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Apr 2019, 8:10 PM IST