کشتی کے 57 کیلوگرام فری اسٹائل زمرے میں برانز میڈل جیتنے والے پہلوان امن سہراوت نے وہ کر دکھایا ہے جو کسی دوسرے نے نہیں کیا۔ امن نے انکشاف کیا ہے کہ برانز میڈل میچ سے پہلے ان کا وزن بڑھا ہوا تھا، جسے انہوں نے رات بھر سخت محنت کرکے گھٹاتے ہوئے میچ کے لیے خود کو صحیح پوزیشن میں لایا۔ امن کے مطابق ان کا وزن سیمی فائنل میچ میں شکست کے بعد بڑھ کر تقریباً 61.5 کیلو گرام ہو گیا تھا جسے انہوں نے رات بھر جاگنگ کرکے 4.6 کیلوگرام تک گھٹایا۔
Published: undefined
21ویں یوم پیدائش سے ایک مہینے کم وقت میں برانز میڈل جیتنے والے امن سہراوت ہندوستان کے سب سے کم عمر کے اولمپین بن گئے ہیں۔ امن نے تمغہ جیتنے کے بعد 'آج تک' سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ رات میں جاگنگ کی اور ریسلنگ ایرینا کے باہر جا کر وِنڈچیٹر جیکٹ پہنی، یہ سب 3-2 گھنٹے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں کہ آپ کو اولمپک میس میں کھانا کھاتے ہوئے نہیں دیکھا گیا، اس پر انہوں نے کہا کہ وہ اپنا کھانا ہندوستان سے ہی لے کر آئے تھے کیونکہ انہیں کھانے پر بہت احتیاط برتتا ہوتا ہے تاکہ وزن مینٹین رہے۔
Published: undefined
امن سہراوت نے اپنی شروعاتی کشتی اور والد-والدہ کے سلسلے میں بھی باتیں کیں۔ واضح ہو کہ امن نے 9 اگست کو کھیلے گئے برانز میڈل مقابلے میں پیورٹیکو ریکو کے ڈورین ٹوئی کروز کو 5-13 سے شکست دے کر ہندوستان کی جھولی میں چھٹا تمغہ ڈالا تھا۔ میچ کے دوران ان کی ناک بھی فریکچر ہوگئی تھی۔ یہاں خاص بات یہ ہے کہ امن سہراوت نے اپنی سوجھ بوجھ سے ہندوستان کا ایک اور تمغہ کم ہونے سے بچا لیا کیونکہ 100 گرام وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے ونیش پھوگاٹ تمغہ جیتنے سے محروم ہوگئی تھیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز