نئی دہلی: آل انڈیا اسپورٹس کونسل کے صدر پروفیسر وجے کمار ملہوترا نے ٹوکیو اولمپک میں جانے والے ہندوستانی دستے کو نیک خواہشات دیتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ انہیں پورایقین ہے کہ تمام ہندوستانی کھلاڑی اولمپک میں اپنا اعلیٰ مظاہرہ کریں گے۔ پروفیسر ملہوترا نے کہا کہ ’’بہت سارے کھلاڑیوں نے اولمپک کوالیفائر مقابلوں میں ابھی تک اپنا بہترین مظاہرہ کیا ہے اورمجھے یقین ہے کہ وہ اولمپک میں اپنا یہ مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے ملک کے وقارکو بڑھائیں گے۔
Published: undefined
پروفیسر ملہوترا نے کہا کہ پوری دنیا گزشتہ ایک سال سے زیادہ وقت سے کووڈ وبا سے نبردآزما ہے۔ اس کے سبب ٹوکیو اولمپک بھی ایک سال کے لئے آگے بڑھانا پڑا تھا جو اب آخرکار 23 جولائی سے شروع ہو رہا ہے۔ دیگر شعبوں کے علاوہ کووڈ وبا کا کھیلوں پر کچھ زیادہ ہی منفی اثر پڑا ہے۔ اس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو پریکٹس اور ٹریننگ کے لئے بہت کم وقت ملا۔ اس دوران کئی کھلاڑی کووڈ کی زد میں آگئے تھے۔ اس دوران اتنی سارے نامساعد حالات کا کھلاڑیوں کے حوصلہ پر بھی منفی اثر پڑا ہے۔ لیکن مجھے فخر ہے کہ ہندوستانی کھلاڑیوں نے ان مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنے حوصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ٹوکیو اولمپک کے لئے کوالیفائی کیا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ’’کھیل ہمیں سکھاتا ہے کہ مشکل اورمنفی حالات کے آگے ہار نہیں ماننی چاہیے بلکہ اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے۔ کھلاڑیوں کی یہ ہمت دیگر شعبوں کے لوگوں کو بھی کسی بھی مشکل حالات سے نمٹنے کے لئے حوصلہ افزائی کرے گی، ایسا میرا یقین ہے۔ پروفیسر ملہوترا نے ہندوستانی کھلاڑیوں کو دوبارہ نیک خواہشات دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ ٹوکیو اولمپک میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کی دنیا میں ملک کے وقار کو آگے بڑھائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined