سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے پیرس اولمپکس 2024 میں 50 کلوگرام ریسلنگ مقابلے کے فائنل سے قبل نااہل قرار دی گئی ونیش پھوگاٹ کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ اکھلیش نے نہ صرف انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کو نشانہ بنایا بلکہ مرکزی حکومت پر بھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے لکھا کہ جس کے کاندھو ں پر ملک کی ذمہ داری ہو،کم از کم ملک کو اس کی ذمہ داری تو اٹھانی چاہئے۔
Published: undefined
قنوج کے ایم پی نے لکھا کہ - عظیم بہادر کھلاڑی ونیش پھوگاٹ کے بارے میں ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن کا یہ بیان قابل مذمت ہے کہ کھلاڑی کے وزن کم کرنے کی ذمہ داری صرف اس کے کوچ اور معاون ٹیم پر عائد ہوتی ہے۔ یہ کہہ کر کیا انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کوچ اور معاون ٹیم پر انگلیاں نہیں اٹھا رہی ہے؟ یہ لوگ بھی ایسو سی ایشن سے وابستہ ہیں۔ ایسے میں سوال یہ بھی اٹھ سکتا ہے کہ سپورٹ ٹیم کا انتخاب کس نے کیا؟سماجوادی رہنما نے لکھا کہ عوام پوچھ رہی ہے کہ اگر ذمہ داری صرف ان پر تھی تو چیف میڈیکل آفیسر کو بھیجنے کی رسمی کارروائی کیوں کی گئی۔
Published: undefined
یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ نے لکھا ، اس طرح کے بیانات سے ملک کے کھلاڑیوں ، ان کے کوچز اور سپورٹ ٹیموں کے حوصلے ٹوٹتے ہیں، خاص طور پر وہ لوگ جنہوں نے سڑکوں پر جدوجہد کی ہے۔ اس بیان سے جو ناانصافی ہوئی ہے وہ ملک کی بیٹی ونیش پھوگاٹ کے ساتھ پہلے کی گئی ناانصافی سے کم نہیں ہے۔ ملک سب کچھ دیکھ اور سمجھ رہا ہے۔سماجوادی سربراہ نے لکھا کہ سیاسی سازش کا اولمپکس ہوا تو آج کے حکمران بغیر کھیلے جیت جائیں گے۔
Published: undefined
انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر پی ٹی اوشا نے کہا ہے کہ آئی او اےکے مقرر کردہ چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دنشا پردی والا کو پیرس اولمپکس میں خواتین کے 50 کلوگرام کے فائنل سے ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ کی نااہلی کے لیے ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جانا چاہیے ۔
Published: undefined
انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر پپی ٹی اوشا نے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ ریسلنگ، ویٹ لفٹنگ، باکسنگ اور جوڈو میں وزن کے انتظام کی ذمہ داری پوری طرح سے ہر کھلاڑی اور ان کی انفرادی کوچنگ ٹیم کے ساتھ ہے،نہ کہ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے مقرر کردہ چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دنشا پردی والا اور ان کی ٹیم پر۔پی ٹی اوشا نے مزید وضاحت کی کہ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے مقرر کردہ چیف میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر دنشا پردی والا، اور ان کی ٹیم کو کھیلوں سے چند ماہ قبل بورڈ میں لایا گیا تھا۔ ان کا بنیادی کردار مقابلوں کے دوران اور بعد میں کھلاڑیوں کی بحالی اور چوٹ کے انتظام میں مدد کرنا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز