کھیل

ڈیوس کپ پر منڈلایا خطرہ، پاکستان میں ہندوستانی ٹینس ایسوسی ایشن نے کھیلنے سے کیا انکار

آل انڈیا ٹینس ایسو سی ایشن نے بین الاقوامی فیڈریشن کو خط لکھ کر کہا ہے کہ یا تو ڈیوس کپ کو پاکستان سے کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے یا پھر ٹورنامنٹ کو ہی کچھ وقت کے لیے ملتوی کیا جائے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: بھارتیہ ڈیوس کپ کھلاڑیوں کےپاکستان میں مقابلہ نہ کھیلنے کےمطالبے کے بعد آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن نے بین الاقوامی ٹینس فیڈریشن کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ہندوستان -پاکستان ڈیوس کپ مقابلے کوحالات معمول پر آنے تک دومہینے کےلئے ملتوی کردیا جائے یا پھر اسے دوسری جگہ منتقل کیا جائے ۔

Published: 14 Aug 2019, 6:10 PM IST

آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن (اے آئی ٹی اے)نے 48گھنٹے پہلے بین الاقوامی ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف)سے پاکستان میں سیکورٹی کے حالات کا دوبارہ جائزہ لینے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ غیر کھلاڑی کپتان مہیش بھوپتی کی قیادت والی انڈین ڈیوس کپ ٹیم نے اس کے 24گھنٹے بعد مقابلے کےلئے غیر جانبدار مقام کا مطالبہ کیا تھا۔

Published: 14 Aug 2019, 6:10 PM IST

ہندوستان کو 14اور 15ستمبر کو اسلام آباد میں پاکستان کے خلاف ایشیا اوسنیا زون گروپ اے کا مقابلہ کھیلنا ہے۔لیکن کشمیرسے آئیں کے آرٹیکل 370ہٹائے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں پھر سے تلخی آگئی ہے جس کے بعد 55سال بعد ہندوستان کا پاکستان دورہ بھی اٹک گیا ہے۔

Published: 14 Aug 2019, 6:10 PM IST

اے آئی ٹی اے نے آئی ٹی ایف کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ڈیوس کپ کے اس مقابلے کے مقام کو پاکستان سے منتقل کیا جائے یا پھر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری ہونے تک کچھ وقت کےلئے ٹورنامنٹ کو ہی ملتوی کردیا جائے۔اے ائی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی سیکورٹی اولین ترجیح ہے اور موجودہ حالات میں کھلاڑیوں کےلئے پاکستان جاکر کھیلنا بہت مشکل ہے۔

Published: 14 Aug 2019, 6:10 PM IST

اس سے پہلے اے آئی ٹی اے کے جنرل سکریٹری ہرمنیے چیٹرجی نے آئی تی ایف کے ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر جسٹن ایلبرٹ کو اس مقابلے کے سلسلے میں خط لکھا تھا اور ان سے پاکستان میں سیکورٹی حالات کا دوبارہ جائزہ لینے کی اپیل کی تھی۔چیٹرجی کی اس اپیل کے 24گھنٹے بعد ہی انڈین ڈیوس کپ ٹیم نے اے آئی ٹی اے سے کہا تھا کہ وہ آئی ٹی ایف سے اس مقابلے کے لئے غیر جانبدار مقام کے سلسلے میں کہے۔کھلاڑیوں کو اے آئی ٹی اے کے تازہ رخ سے مایوسی ہوئی تھی کیونکہ تب اے آئی ٹی اے نے آئی ٹی ایف سے غیر جانبدار مقام کا مطالبہ نہیں کیاتھا بلکہ سیکورٹی حالات کا دوبارہ جائزہ لینے کےلئے کہا تھا۔

Published: 14 Aug 2019, 6:10 PM IST

اس دوران مرکزی وزیر کھیل کرن ریجیجو کا کہنا ہے کہ یہ مقابلہ دوطرفہ سیریز نہیں ہے اور ڈیوس کپ کی میزبانی کرنے والی عالمی تنظیم اس میں شامل ہے اس لئے وہ ٹینس کھلاڑیوں کو پاکستان کا سفر کرنے سے نہیں روک سکتے۔

Published: 14 Aug 2019, 6:10 PM IST

انڈین ڈیوس کپ ٹیم نے آخری بار پاکستان کا 1964میں دورہ کیا تھا۔پاکستان پچھلے کچھ برسوں میں پنے ڈیوس کپ مقابلے غیر جانبدار مقامات پر کھیلتا رہا ہے۔ہانگ کانگ نے تو 2017میں پاکستان کا دورہ کرنےسے ہی انکار کردیا تھا۔پاکستان نے آخری بار غیر جانبدار مقام پر 2016میں چین کے کولمبو میں میزبانی کی تھی۔

Published: 14 Aug 2019, 6:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 Aug 2019, 6:10 PM IST