کھیل

پاکستانی شوٹرز کو ویزا نہ دینے پر آئی او سی برہم، ہندوستان میں کھیلوں کی میزبانی پر روک

انٹر نیشنل اولمپکس کمیٹی نے کہا کہ وہ ہندوستان میں تبھی کوئی انٹرنیشنل ایونٹ منعقد کرنے کی اجازت دے گی جب اسے حکومت کی جانب سے تحریری یقین دہائی کرائی جائے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پلوامہ میں ہوئے خود کش حملے کے بعد سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں تلخی بڑھتی جا رہی ہے۔ ہندوستان ہر شعبہ میں پاکستان کو الگ تھلگ کرنے میں مصروف ہے۔ کھیل کے میدان میں بھی تلخی نظر آ رہی ہے۔ دہلی میں چل رہے شوٹنگ ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے لئے آنے والے دو پاکستانی شوٹرز کو ہندوستان نے ویزا نہیں دیا جس کے بعد بین الاقوامی اولمپکس کمیتی (آئی او سی) نے ہندوستان کے خلاف سخت فیصلہ لیا ہے۔

مستقبل میں ہندوستان میں کوئی بھی عالمی کھیلوں کی تقریب منعقد نہیں ہو پائے گی۔ اولمپکس کمیٹی نے عاملی مقابلہ منعقد کئے جانے کے حوالہ سے ہندوستان کی تمام عرضیاں معطل کر دی ہیں۔

Published: undefined

اپنے فیصلے میں آئی او سی نے کہا، ’’ہندوستانی حکومت اور اتھارٹی مقررہ وقت پر پاکستانی ٹیم کو ایونٹ میں نہیں پہنچا سکی، جس کے بعد آئی او سی کے ایکزیکیوٹیو بورڈ نے فیصلہ لیا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ مستقبل میں ہونے والی کسی بھی عاملی اور اولمکس ایونٹ پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔‘‘ آئی او سی نے کہا کہ وہ ہندوستان میں تبھی کوئی بین الاقوامی ایونٹ منعقد کرنے کی اجازت تبھی دے گی جب اسے ہندوستان کی جانب سے تحریری طور پر یقین دہانی کرائی جائے گی۔

اتنا ہی نہیں آئی او سی نے دیگر انٹر نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز کو بھی ہندوستان میں کوئی بھی مقابقلہ منعقد نہیں کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں دہلی میں ورلڈ کپ کو دئے گئے 16 اولمپکس مقام کے کوٹے کو بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined